تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 507
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء ہے۔اور یہ صرف دو قسم کے تعاون ہیں۔ایک یہ کہ سکول کھولنے کے لئے ہمیں زمین دو۔کیونکہ یہ ہم باہر سے نہیں لا سکتے۔اور دوسرے یہ کہ ٹیچرز کے لئے Entry permit (انٹری پرمٹ ) دو۔کیونکہ اس کے بغیر وہ تمہاری سٹیٹ میں آ نہیں سکتے۔چنانچہ وہ اس پیشکش کو سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ میں آپ سے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔سکولوں کے اجراء میں آپ ہماری مدد کریں۔ویسے اس نے یہ بھی کہا کہ ایک فارمل خط لکھ دیں کہ یہ ہم نے پیشکش کی ہے۔چنانچہ اس پر اس نے اپنے Land department (لینڈ ڈیپارٹمنٹ) کو کہا کہ جہاں بھی یہ زمین پسند کریں، وہاں ان کو زمین دی جائے۔اور محکمہ تعلیم کو کہا کہ ان کی طرف سے محکمہ میں مزید کسی درخواست کے آنے کا انتظار نہ کرو بلکہ جو فارمل کاروائی ہے، یعنی فارم وغیرہ بھرنے ہوتے ہیں، وہ فارم ان کو بھجوا دو۔تا کہ یہ کاروائی جلدی ختم ہو جائے۔سکول ٹیچر ز نے آنا ہے اور بہت ساری حکومت سے اجازتیں لینی پڑتی ہیں۔وہ ہمارے وزیری سے کہنے لگا (حالانکہ وہ غیر احمدی ہے ) کہ میں بہت خوش ہوں، آپ نے یہ کام اپنے ہاتھ میں لینے کی پیشکش کی ہے۔میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ اگر آپ لوگ نارتھ ویسٹرن سٹیٹ یعنی سکو تو ( جو دراصل عثمان بن فودی کا گھر ہے۔یہ ایک مجدد تھے، جو اس علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔میں ان کا ذکر وہاں جانے سے پہلے بھی کر چکا ہوں۔) کے علاقے کے لوگوں کے دل احمدیت کے لئے جیت لیں تو تمام شمالی مسلم علاقہ احمد ی ہو جائے گا۔اس واسطے آپ کوشش کریں اور یہاں سکول کھولیں۔پھر اس کے بعد ہم گھانا میں آئے ، وہاں غور کیا۔پھر آئیوری کوسٹ میں مشورے کئے۔پھر لائبیریا میں گئے ، وہاں غور کیا اور دوستوں سے مشورے کئے اور منصوبے بنائے۔وہاں کے صدر مسٹر ٹب میں بڑے اچھے آدمی ہیں۔انہوں نے سوایکڑ زمین کی منظوری دے دی ہے اور اپنے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ یہ زمین جلد جماعت احمدیہ کو دی جائے۔یہ سوا یکڑ کا اکٹھا قطعہ ہے، بڑی زمین ہے۔انشاء اللہ بہت کچھ بن جائے گا۔پھر سیرالیون کو ہم نے اپنے واپسی کے پروگرام کی وجہ سے چھوڑ ا تھا۔کیونکہ ہیگ آنے کے لئے ہم نے یہیں سے جہاز لینا تھا۔اگر پہلے سیرالیون جاتے، پھر گیمبیا جاتے اور پھر سیرالیون جاتے تو یہ امر جماعت کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی کوفت کا باعث ہوتا۔اس لئے پروگرام یہ بنایا تھا کہ پہلے Overfly (اوور فلائی) کر کے گیمبیا چلے جائیں۔یعنی اس ملک (سیرالیون) کے اوپر سے اڑ کر گیمبیا جائیں اور پھر وہاں سے واپس سیرالیون آئیں۔اور پھر یہاں سے یورپ کو آئیں۔گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے (میرے اپنے پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ ) بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ 507