تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 472 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 472

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تو کم سے کم ایک لاکھ پونڈ مل جائے گا، فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔اور جس رنگ میں وہ خرچ کرنا ہے، اس کے لئے جس قسم کے آدمی چاہئیں ، وہ آدمی بھی میسر آجائیں گے۔لیکن اس کے باوجود بھی دل میں ایک فکر پیدا ہوئی ہے، جس کا میں بعد میں ذکر کروں گا۔جب ہم واپس لندن آئے، چند دن لندن ٹھہرے، پھر میں سپین گیا۔سپین سے پھر واپس لندن آیا اور لندن میں چند دن ٹھہرا۔پہلے میں نے خطبہ میں اپنے پیارے بھائیوں کو یہ بتایا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ منشا ظاہر کیا ہے کہ جماعت احمدیہ مغربی افریقہ میں مالی قربانیوں کے میدان میں کم سے کم ایک لاکھ پونڈ خرچ کرنے کا انتظام کرے۔اور میں اپنے بھائیوں سے یہ خواہش رکھتا ہوں کہ انگلستان کے احمدیوں میں سے دو سو احمدی ایسے آگے بڑھیں، جو فی کس دو سو پونڈ اس مد میں دیں، جس کا نام میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ رکھا ہے۔اور اس کی امانت وہاں کھول دی گئی۔اور دوسو آدمی ایسے ہونے چاہئیں، جو ایک سو پونڈ فی کس دیں۔اور باقی جو دے سکیں ، وہ دیں۔اور میں نے انہیں کہا کہ میری یہ خواہش ہے اور میں اطمینان قلب کے ساتھ یہاں سے جانا چاہتا ہوں۔اس لئے میری یہ خواہش ہے کی انگلستان چھوڑنے سے قبل جو پندرہ دن کا وقفہ ہے، دس ہزار پونڈ اس امانت میں کیش جمع ہو جائے۔آپ جانتے ہیں کہ ماضی قریب میں آپ میں سے جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی، انہوں نے فضل عمر فاؤنڈیشن میں بہت مال دیا اور قربانی دی۔بہر حال ہر ایک کے حدود ہوتے ہیں، اس سے آگے نہیں جاسکتا۔انہوں نے بھی اکیس ہزار پونڈ فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے جمع کئے تھے۔چند ہزار کی وہ جماعت ہے۔بہر حال جمعہ کے بعد پھر ایک گھنٹہ اتوار کو میں نے ان کود یا اور اللہ تعالیٰ کا یہ فضل میں نے دیکھا، جس کے وہ احمدی وارث ہیں۔ان پندرہ دن میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے چندہ سے دگنے وعدے یعنی چالیس ہزار سے اوپر کے وعدے ہو چکے تھے۔اور میرا خیال ہے، پچاس ہزار تک وہ پہنچ جائیں گے۔اور دس ہزار کی بجائے ساڑھے دس ہزار پونڈ نقد اس مد میں بنک میں جمع ہو گئے۔پس فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے تین سال میں اکیس ہزار کی رقم جمع ہوئی اور اس اپیل میں پندرہ دن کے اندر اندر ساڑھے دس ہزار نقد ( جو بڑی جلدی پندرہ ہزار تک پہنچ جائے گا۔) اور فضل عمر فاؤنڈیشن سے ڈیل ان کے وعدے ہو گئے۔میں نے ان کو کہا کہ دیکھو کہ اللہ تعالی کا کتنا فضل ہے کہ تم نے قربانی دی تھی، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کم سے کم اس سے دگنی قربانی کی تم کو تو فیق عطا کر دی۔لنڈن میں ، میں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ یہ روپیہ کیسے آئے گا ؟ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ یہ آئے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ یہ خرچ ہو۔اور خرچ تو تب ہی ہوگا ، جب خدا تعالیٰ 472