تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 471
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطاب فرموده 07 جون 1970ء طاقت خرچ کردی، خدا تعالیٰ کے عمل نے ثابت کر دیا کہ اس کو خدا کی حفاظت حاصل ہے، اس کا پیار حاصل ہے۔اس کا وجود فنافی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کی وجہ سے اس بچے کا وجود ہے، جو پیار کرنے والی ماں کی گود میں ہوتا ہے۔اور اپنی طاقت کے مطابق ماں اس کی حفاظت کرتی ہے اور جان بھی دے دیتی ہے۔لیکن ہمارے پیدا کرنے والے رب کی طاقتوں کا نہ کوئی شمار اور نہ کوئی حد و حساب ہے۔جس کو خدا اپنی گود میں بٹھالے، اس کو کون فنا کر سکتا یا ہلاک کر سکتا ہے؟ لیکن منہ کے دعوے اور ہیں، اللہ کا عمل اور ہے۔بہتوں نے دعوے کئے مگر خدا کے عمل ان کے دعووں کو جھٹلا دیا۔مگر یہاں ایک عاجز بندہ اپنے رب کے فرمان پر دعویٰ کرتا ہے اور دنیا میں یہ اعلان بھی کر دیتا ہے کہ میں بڑا عاجز ہوں۔کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں اس قسم کے بیسیوں فقرے وہ کہتا ہے۔اللہ دنیا کو کہتا ہے کہ مجھے عاجزانہ راہیں ہی پسند ہیں۔اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کر کے عجز کے انتہائی مقام کو اس نے حاصل کیا۔اور اس کے نتیجہ میں میری انتہائی محبت بھی اس کو مل گئی۔اور یہ میری پناہ میں ہے ، حفاظت میں ہے۔اور یہ میری گود میں ہے اور میں اس کا محافظ ہوں۔اس کو دنیا کیسے مٹاسکتی ہے؟ یہاں بیٹھے آپ ان لوگوں کا ، ان کی ذہنی کیفیت کا اور ان کے قلبی جذبات کا اندازہ نہیں کر سکتے۔آنکھ نے دیکھا، زبان بیان نہیں کر سکتی۔دل نے محسوس کیا، الفاظ اس کا اظہار نہیں کر سکتے۔عجیب قوم ہے، جو وہاں پیدا ہو رہی ہے۔اللہ کی عظمت کے وہ نشان ہیں۔میں بھی خوش رہا، وہ بھی خوش رہے۔اور بے حد خوش۔اور ان قوموں کی خاموش آواز جو میرے کانوں نے سنی ، وہ یہ تھی کی صرف ان چند لاکھ کا ہی حق نہیں کہ وہ صداقت کو پائیں اور نور سے منور ہوں اور اللہ کی محبت سے ان کے دل بھر جائیں۔ہمارا بھی حق ہے۔ہمیں کیوں بھول رہے ہیں؟ ہماری طرف کیوں نہیں آتے؟ یہ آواز جب میرے کان میں پڑی تو میں نے بہت دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے بڑے فضل کئے۔ہر لمحہ ہی ہم اللہ کے فضلوں کا مشاہدہ کرتے تھے۔گیمبیا میں اللہ تعالی کی طرف سے یہ اشارہ ہوا کہ اب وقت ہے کہ علاوہ ایک دوسری سکیم کے جو مغربی افریقہ میں براڈ کاسٹنگ سٹیشن لگانے کی ہے، جو کم از کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں پر خرچ کر دینا چاہئے۔تا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کو یہ ہی موجودہ نسل پالے۔جب میں نے اللہ تعالیٰ کا یہ اشارہ پایا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوئی کہ میں ایک لاکھ پونڈ کہاں سے لاؤں گا؟ میں غریب انسان تو ایک دھیلا بھی نہیں لا سکتا ، جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو لیکن میرے دل نے اس یقین کو پایا کہ جب اللہ تعالی یہ کہتا ہے کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ یہاں خرچ کرو 471