تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 467 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 467

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرموده دوران دورہ مغربی افریقہ 1970ء اللہ نے مجھے بتایا ہے کہ اسلام کے غلبے کا دن طلوع ہو چکا ہے 08 مئی ارشادات فرموده دوران دورہ مغربی افریقہ 1970ء حضور نے بڑے جلال سے فرمایا:۔میں آپ سب کو پوری قوت سے یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ اسلام کے غلبہ کا عظیم من طلوع ہو چکا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس حقیقت کو ٹال نہیں سکتی۔احمدیت فتح مند ہوکر رہے گی۔انشاء اللہ آئندہ پچیس سال کے اندر اندر اسلام کا غلبہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔میں بوڑھوں اور جوانوں، مردوں اور عورتوں سے پکار کر کہتا ہوں کہ اللہ کے دین کی خاطر قربانی کے لئے آگے آؤ۔اسلام کی فتح کا دن اٹل ہے۔اگر چہ بادی النظر میں یہ چیز ناممکن نظر آتی ہے لیکن اللہ نے مجھے بتایا ہے کہ اسلام کے غلبے کا دن طلوع ہو چکا ہے۔اس کا فضل شامل حال رہا تو یہ بظاہر ناممکن ممکن ہوکر رہے گا۔میں نے 1967ء کے دورے کے وقت یورپ کو خبر دار کیا تھا کہ اپنے خالق کی طرف لوٹ کر آؤ ور نہ مٹ جانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔میری تقریر کی یورپ میں پبلسٹی بھی بہت ہوئی۔صرف ڈنمارک سے مختلف اخباروں کے 184 تراشے موصول ہوئے“۔فرمایا:۔و فتح مکہ سے ایک سال پہلے کون کہہ سکتا تھا کہ مسلمان ملکہ کو فتح کرلیں گے؟ لیکن یہ بظاہر انہونی ہو کر رہی۔اسی طرح ہمیں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اسلام کی آخری فتح کے دن بہت قریب ہیں۔لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی ہے۔وہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا کی شرط ہے۔اس مقصد کی خاطر مسلمانوں کو اتحاد عمل سے کام لینا ہو گا۔اب صرف دو ہی راستے ہیں۔یا تو باقی دنیا کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ جائیں یا اپنے آپ کو تباہی اور بربادی سے بچالیں۔467