تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 31
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1966ء بہر حال پورا کروں گا۔ان معنوں کی رو سے اللہ تعالٰی اپنے مومن بندے کو بڑی امید دلاتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ وہ غنی ہے اور اسے تمہارے اموال کی حاجت نہیں۔لیکن تمہاری پاک نیتوں اور محبت اور فنافی اللهی کو دیکھتے ہوئے ، وہ اپنی رحمت سے تمہیں نوازتا ہے اور شکر اور پیار کے ساتھ تمہاری مالی قربانیوں کو قبول کرتا ہے۔اور مضبوطی کے ساتھ انہیں پکڑ لیتا ہے اور انہیں ضائع نہیں ہونے دیتا۔بلکہ ویبصط، اپنی بے پایاں عطا بھی اس میں شامل کرتا ہے اور انہیں بڑھا کر اور وسعت دے کر کہیں سے کہیں لے جاتا ہے۔اور وہ تمہیں اس دنیا میں بھی اپنی عطائے کثیر کا حقدار بنادیتا ہے۔اور جب تم لوٹ کر اس کی طرف جاؤ گے تو وہ بڑے پیار سے تمہیں کہے گا، یہ لو اپنے مال ، جو تم نے میری راہ میں خرچ کیے تھے۔دیکھو، میں نے تمہارے لیے انہیں کس قدر بڑھایا اور ان میں کس قدر کثرت اور وسعت بخشی۔پس خوش ہو کر اپنے رب کے ساتھ کبھی کوئی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا۔غرض دوستوں کو یہ نکتہ سمجھنا چاہیے اور اسے ہر دم اپنے مدنظر رکھنا چاہیے کہ دین اور سلسلہ کے لیے جب بھی ان کے مالوں کی ضرورت پیش آئے۔انہیں وہ اموال بغیر کسی خوف اور بغیر کسی خطرہ کے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دینے چاہئیں۔کیونکہ وہ جو خدا تعالیٰ سے سودا کرتا ہے، ہمیشہ نفع میں ہی رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ نفع مند سودوں کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 فروری 1966 ء ) | 31