تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 462 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 462

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 مارچ 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کے سامنے ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نباہتے اور اپنے رب اور اس کی مخلوق کی نگاہ میں عزت کو حاصل کرتے ہیں۔بعض استثناء ہیں لیکن استثناء پر حکم نہیں لگایا جاتا۔بڑی بھاری اکثریت اپنی ذمہ داریوں کو جھتی اور ان کو ادا کر رہی ہے۔وہاں جو مقامی اساتذہ ہیں ، وہ بھی اچھا کام کرنے والے ہیں۔ان کے دل میں بھی یہ احساس بیدار ہے کہ ہماری قو میں دنیا کے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دی گئی ہیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو تعلیم کے میدان میں تو دوسروں کے پہلو بہ پہلو لے جا کر کھڑا کر دیں۔کچھ ہمارے تعلیمی ادارے پاکستان میں ہیں اور ربوہ سے باہر ہیں۔ان کے متعلق مختلف اوقات میں مختلف رپورٹیں آتی رہتی ہیں۔بعض اچھا کام کر رہے ہیں، بعض ایک وقت تک اچھا کام کرتے رہتے ہیں، پر کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔بعض ایسے بھی ہیں، جومستقل طور پر بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔ان تعلیمی اداروں کو صحیح طور پر چلانے کی آخری ذمہ داری تو مرکز پر ہے۔باہر کے جو تعلیمی ادارے ہیں، ان کی ذمہ داری بھی مرکز پر ہے۔تحریک جدید سے ان کا تعلق ہے۔تحریک جدید کا نظام بھی غلطی بھی کر جاتا ہے۔لیکن عام طور پر وہ محنت اور توجہ اور ہوش کے ساتھ اور بیداری کے ساتھ اس عام نگرانی اور اساتذہ کے انتخاب وغیرہ کے متعلق جو ذمہ داری ہے، اس کو نباہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرئے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 مارچ 1970ء ) 462