تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 461
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم 22 اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 06 مارچ 1970ء جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات خطبہ جمعہ فرمودہ 06 مارچ 1970 ء اللہ تعالی نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ سے بنی نوع انسان کی خدمت کے جو مختلف کام لئے ہیں، ان میں تعلیمی خدمت بھی شامل ہے۔ہماری جماعت کے تعلیمی ادارے تین قسموں میں منقسم ہوتے ہیں۔ایک تو وہ تعلیمی ادارے ہیں، جو پاکستان سے باہر کام کر رہے ہیں۔دوسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں، جور بوہ سے باہر پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔اور تیسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں ، جور بوہ میں کام کر رہے ہیں۔بیرون پاکستان تعلیمی ادارے، جو باقاعدہ ادارے کی شکل میں کام کر رہے ہیں، وہ زیادہ تر افریقہ کے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک کئی صدیوں سے سیاسی حالات اور بعض دیگر وجوہ کی بناء پر تعلیم میں بڑے پیچھے تھے۔خصوصاً ان ممالک کی مسلمان آبادیاں تو تعلیم میں بہت ہی پیچھے تھیں۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن کو اللہ تعالیٰ نے اس طرف متوجہ کیا کہ ان ممالک کی تعلیمی خدمت بھی کرنی چاہیے۔چنانچہ مختلف ممالک میں مختلف معیار کے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔چھوٹے سکول بھی ہیں، بڑے بھی ہیں، کئی سیکنڈری سکول بھی ہیں۔ایک، ایک ملک میں ہمارے بیسیوں سکول بھی کام کر رہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے اس خدمت کو قبول کر کے اس کے بڑے اچھے نتائج پیدا کئے ہیں۔در بعض جگہ اگر چہ حکومت تو عیسائیوں کی ہے لیکن وہ عیسائی حکومتیں بھی جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور بڑی ممنون ہیں۔وہاں کے مسلمانوں کو تو اس سے بہت ہی فائدہ پہنچا ہے۔وہاں جو اساتذہ کام کر رہے ہیں، ان میں پاکستانی بھی ہیں اور مقامی بھی ہیں۔پاکستان سے جو اساتذہ کام کے لئے وہاں گئے ہیں، (الا ماشاء الله ) بڑے اخلاص سے کام کرنے والے، بڑی محبت سے کام کرنے والے اور اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے والے ہیں کہ ہم استاد ہیں۔اور اسلام نے استاد کا ایک مقام قائم کیا ہے، اسے ایک عزت عطا کی ہے اور اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کی ہیں۔یہ سب ان اور 461