تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 452 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 452

ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء تحریک جدید - ایک انہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى کی ہدایت کے مطابق بلند سے بلند کرتا چلا جائے۔پھر کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں۔اس کو یہ کہنے کی ضرورت ہوگی کہ آج دنیائے اسلام کو پاکستان سے باہر پچاس لاکھ کی ضرورت ہے؟ جائیں ،ٹھیک ہے، لے لو۔اب ایک دوست نے اپنے دوست کے پاس جانا ہے تو وہ اپنے حقیقی دوست کو ضرورت نہیں بتایا کرتا۔عرب کا ایک مشہور واقعہ ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ بار ہاسنا یا ہے۔ایک باپ نے دیکھا کہ میرے بچے کی صحبت صحیح نہیں رہی تو اس نے پیار سے اور بڑی ہوشیاری سے آہستہ آہستہ اسے سمجھا نا شروع کیا۔اور یہ کہ دوست بھی ایسے ہونے چاہئیں، ان میں یہ یہ خوبیاں پائی جانی چاہئیں۔جن کے اندر یہ باتیں نہ ہوں ، ان کے ساتھ دوستی نہیں رکھنی چاہئے ، نقصان ہوتا ہے، فائدہ نہیں ہوتا۔باپ بیٹا بے تکلف تھے۔بے تکلفی میں باپ سمجھایا کرتا تھا، بڑے اچھے طریق پر۔ایک دن بیٹے نے باپ سے پوچھا تو پھر دوست ہوتا کس قسم کا ہے؟ عملاً مجھے بتائیں نصیحت تو آپ نے بہت کی ہے۔اس نے کہا، اچھا میں بتا تا ہوں۔رات کے بارہ بجے بے وقت باپ نے بیٹے کو ساتھ لیا اور اپنے دوست کے گھر پہنچا، دستک دی۔اس نے اندر سے آواز دی کون ہے؟ اس نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں۔کھڑا ہو گیا۔اب انتظار کرنے لگے ، دروازہ ہی نہیں کھل رہا تھا۔تو کافی انتظار کے بعد بیٹے نے کہا، اچھا اس قسم کے دوست ہوتے ہیں؟ دیکھ لیا، آپ کا دوست بھی۔اس نے کہا، ٹھہر وہ دیکھو کیا ہوتا ہے؟ کچھ اور انتظار کے بعد دوست نے دروازہ کھولا اور وہ پوری طرح ہتھیار بند تھا، زرہ اور خود اس نے پہنی ہوئی ، تلوار لٹکائی ہوئی ، نیزہ پکڑا ہوا، تیر کمان لیا ہو اور اشرفیوں کی تھیلیاں اس کے ہاتھ میں تھیں۔اس نے باہر نکل کے کہا کہ اگر دشمن سے کوئی جھگڑا ہو اور میری جان تمہیں چاہئے تو تیار ہو کر آیا ہوں ، آؤ چلیں، اس سے لڑتے ہیں۔اور اگر تمہیں روپے کی ضرورت ہے تو یہ سونے کی اشرفیوں کی تھیلیاں میں لایا ہوں، لے لو جتنی تمہیں چاہئیں۔پس تم بھی ہر احمدی کی دوستی اللہ تعالیٰ سے پوری طرح قائم کرو۔پھر خدا کی راہ میں کسی تحریک کی ضرورت نہیں ہوگی ، صرف ایک آواز دینے کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر اپنے اموال کی تھیلیاں لے کر ہر احمدی باہر نکل آئے گا اور کہے گا کہ جتنی ضرورت ہے، اتنی پوری کر لو۔پس دیہاتی جماعتوں کو ان کا مقام، ان کی ذمہ داری، اسلام کی ضرورت ، ساری دنیا میں اسلام کے خلاف جو اس وقت سازشیں اور منصوبے باندھے جارہے ہیں اور جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، وہ جس طرح دکھ دے کر اور لالچ دے کر دنیا کو خدا سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ چیزیں ان کے 452