تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 448
ارشاد فرموده 29 مارچ 1969ء تحریک جدید - ایک انہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم رہے ہیں ، ضرورت کی وجہ سے اس سال میں کم کر دیتے ہیں اور اسی روپے دے دیتے ہیں۔جماعت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہمارا چندہ پھر بھی تمہیں روپے زیادہ ہے۔اور جہاں ایک شخص اپنی ماہوار آمد کے 1/5 حصہ کی بجائے مثلاً صرف ایک روپیہ دے رہا ہے، اس کے لئے 1/5 تک پہنچنے کے لئے اتنا اونچا جمپ ( چھلانگ لگانا پڑتا ہے کہ وہ لگا ہی نہیں سکتا۔کیونکہ اونچان بہت زیادہ ہے۔آپ کو اسے اس معیار تک آہستہ آہستہ لے جانا پڑے گا۔اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اسے گنہگار ہونے سے بچائیں۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 28 تا 30 مارچ 1969ء) 448