تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 445 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 445

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1969ء چندہ تحریک جدید کی بنیا د طوعی ہے، اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا وو ارشاد فرموده 29 مارچ 1969ء برموقع مجلس مشاورت ٹھیک ہے، تحریک جدید کے چندہ کی یہی بنیاد ہے کہ اس میں حصہ لینے والا کم سے کم پانچ روپیہ دے۔اور بعد میں حضور نے اس میں ترمیم کر دی تھی اور فرمایا تھا کہ ابتداء میں حصہ لینے والا کم سے کم دس روپیہ، اس چندہ میں دے۔اور اس سے زیادہ جتنا کوئی دینا چاہے، دے۔یہ بڑی ضروری شرط ہے اور اس پر عمل ہونا چاہئے۔لیکن بعض چھوٹی عمر کے بچے تھے یا ایسے نوجوان تھے، جنہوں نے ابھی کمانا شروع نہیں کیا ، ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی تھی کہ ہم بھی ثواب میں شامل ہوں۔لیکن اس کم سے کم کی شرط کو وہ پورا نہیں کر سکتے تھے۔اس لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ اجازت دی تھی کہ ایسے نہ کمانے والے رشتہ دارمل کر کم سے کم دس روپیہ میں شامل ہو جائیں۔یہ ایک استثناء ہے اور چھوٹی عمر کے بچوں اور نو جوانوں میں قربانی کی روح پیدا کرنے کے لئے یہ رعایت رکھی گئی ہے۔یہ بنیاد ہے، تحریک جدید کی۔اور گذشتہ پینتیس سال کے عرصہ میں کسی وقت بھی اس کم سے کم شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔البتہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں ساری دنیا کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ خواہش پیدا ہوتی تھی کہ رقم زیادہ ہو، تاکہ ہم غلبہ اسلام کی مہم میں زیادہ تیزی پیدا کرسکیں۔آپ مختلف اوقات میں مختلف خواہشات کا اظہار فرماتے تھے اور مخلصین جماعت کا رد عمل ایثار اور قربانی کی بنیاد پر بڑا اچھا ہوتا تھا۔میرے نزدیک (اس کا یہ مطلب ہے کہ فیصلہ میں نے ہی کرنا اور اسے فیصلہ ہی سمجھیں۔) اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ 36 منزلہ عمارت کی بنیادوں کو آپ نیچے سے کس طرح بدل سکتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ جماعت کے اموال میں برکت دے رہا ہے، اس کی تعداد میں برکت دے رہا ہے، اس کے اخلاص میں برکت دے رہا ہے اور ہمیں چندے زیادہ مقدار میں مل رہے ہیں۔لیکن میرے نزدیک جماعت کے ایک حصہ کے سامنے اسلام کی ضرورت کو ٹھیک طرح نہیں رکھا جارہا، اس وجہ سے چندہ میں کمی ہے۔یا پھر وقت کے اوپر یہ ضرورت جماعت کے سامنے نہیں رکھی جارہی، جیسے ہمارے ایک 445