تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 441 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 441

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1969ء دنیا بھر میں اشاعت اسلام اور جہاد بالقرآن کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا گیا وو خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1969ء مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے ایوان محمود میں محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، جو تین سال تک صدر مجلس کی حیثیت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد انصار اللہ میں شامل ہو گئے ، کے اعزاز میں 29 اکتوبر 1969ء کو الوداعی دعوت دی گئی۔جس میں سیدنا حضرت خليفة المسيح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے جو تقریر فرمائی، اس سے چند اقتباسات درج ذیل ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ایک عظیم وعدہ یہ بھی دیا ہے کہ حضور علیہ السلام کے وصال کے بعد جماعت احمد یہ اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی قیامت تک اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسالہ الوصیت میں اسے قدرت ثانیہ یعنی خلافت حقہ قرار دیا ہے۔چونکہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اس پر یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ بہر حال انسان ہیں، ایک وقت میں آپ نے اس دنیا سے کوچ کر جانا ہے، کیا آپ کی وفات کے بعد جماعت اس مجسم قدرت سے محروم ہو جائے گی ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نہیں ، جماعت اس سے محروم نہیں ہوگی۔آپ نے اس خوف کو دور کرنے کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ کی یہ بشارت سنائی کہ میرے بعد بھی جماعت میں اللہ تعالی کی قدرتیں اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتی رہیں گی۔اور یہ سلسلہ جب تک کہ جماعت احمد یہ پر قیامت نہیں آجاتی اور روحانی طور پر یہ جماعت مردہ نہیں بن جاتی ، (والعیاذ باللہ ) اس وقت تک یہ جماعت خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔قرآن کریم میں خلافت کے دو کام بتائے گئے ہیں۔ایک ہے تمکین دین اور دوسرا ہے، خوف سے حفاظت۔اور قرآن کریم کی رو سے یہ دونوں کام جب تک خلافت ہے، کسی اور کے ذریعہ سے سرانجام نہیں پاسکتے۔اس لئے (جس طرح پہلے الہی سلسلوں میں ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے ) جماعت احمدیہ میں بھی 441