تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 427 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 427

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء دوسری طرف ایک اور گروہ ہے اور وہ منافقوں اور ست اعتقادوں کا گروہ ہے۔ان کی کیفیت یہ ہے کہ خود قربانیاں دینے سے گھبراتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ قربانیاں نہیں دیتے بلکہ مخلصین کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں۔اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ اسلام کا میاب نہ ہو۔اور اس کوشش کے بعد پھر يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ وہ اسی انتظار میں ہوتے ہیں کہ ان کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔اور تم گردش زمانہ میں پھنس جاؤ گے اور تم پر ایسی مصیبت نازل ہوگی، جو چاروں طرف سے گھیر لے گی۔اور جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہو گا۔اور پھر اس کے معنی خالی انتظار ہی کے نہیں بلکہ اپنی کوشش کے بعد اپنی اس بد کوشش کے نتیجہ کا انتظار کرتے ہیں۔اور کوشش ان کی یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح تم گردش زمانہ میں پھنس جاؤ۔کسی طرح تم مصیبتوں میں گر جاؤ۔اس طرح جکڑے جاؤ اور ان دکھوں میں اور ان ناکامیوں میں کہ کامیابی کی کوئی راہ تمہیں نظر نہ آئے ، باہر نکلنے کا کئی راستہ تمہارے لئے نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ کہ تمہارے خلاف جن دکھوں یا جن مصیبتوں یا جن ناکامیوں یا جن بدبختیوں کے لئے وہ کوشش کرتے ہیں اور پھر اس انتظار میں رہتے ہیں کہ ان کی کوششیں بار آور ہوں گی ، ان کی یہ کوششیں بار آور نہ ہوں گی۔بلکہ ان کے گردان کی بدبختی کچھ اس طرح سے گھیر اڈالے گی کہ وہ اس سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے۔انہیں تو دعاؤں کی طرف کچھ خیال ہی نہیں۔بے شک اللہ تعالیٰ دعاؤں کو اگر ان میں اخلاص ہو ، سنتا ہے۔لیکن یہ دعائیں نہیں کرتے۔ان کا سارا بھروسہ ان کی اپنی کوششوں پر ہوتا ہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں متکبرانہ کھڑا ہوتا ہے اور غرور سے کام لیتا ہے، اس کی کوشش کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟ اور اللہ تعالیٰ علیم ہے، وہ مومن کے دل کو بھی جانتا ہے اور اس کے اخلاص سے بھی واقف ہے۔اور وہ منافق کے دل کو بھی جانتا اور اس کے بد خیالات سے بھی واقف ہے۔اس لئے يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ b اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو ہی مخصوص کرتا ہے اور اسے ہی نوازتا ہے، جسے وہ پسند کرتا۔اور جس کی کوشش اس کے حکم اور اس کی رضا کے مطابق ہوتی ہے اور جس کا دل کلیۂ غیر سے خالی 427