تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 425 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 425

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء اپنی ہر طاقت، ہر قوت ، ہر استعداد اور ہر قابلیت کو خدا کی راہ میں وقف کر دو خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1969ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَلَا الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ خَيْرٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَ يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمُهُ اللهُ وَمَا تُقَدِّمُوا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ وَاِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ اس کے بعد فرمایا:۔(بقرة : 106) (983) (بقرة: 198) (بقرة: 111) ط (یونس :108) و ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے، وہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں۔بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں ہم اسلام کو غالب کریں۔اسی جدو جہد اور اس کوشش میں ہم نے اپنی خداداد طاقتوں اور قوتوں ، اپنی تد بیر اور اپنی ان مخلصانہ دعاؤں سے ، جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہیں، کام لینا ہے۔کسی غیر نے ہماری مدد نہیں کرنی۔کسی غیر نے ہم سے تعاون نہیں کرنا اور ہمارے کام کو کامیاب کرنے کے لئے کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دینا۔425