تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 25 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 25

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1966ء حصہ لیں گے اور کوئی نوجوان ایسا نہیں رہے گا، جو دفتر دوم میں شامل نہ ہو۔اور کوشش کریں کہ ساری کی ساری رقم وصول ہو جائے“۔اسی طرح فرمایا:۔امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے بقائے بھی ادا کریں گے اور پہلے سے زیادہ وعدے بھی لکھوائیں گے۔اور خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا نہ رہے، جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو اور پھر کوئی رقم ایسی نہ رہے، جو وصول نہ ہو“۔(روزنامه الفضل 02 دسمبر 1949ء) میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے نوجوان، جو اپنے آپ کو خدام الاحمدیہ کہتے ہیں، حضرت مصلح موعودؓ کے اس ارشاد پر کان دھریں گے اور اپنے عمل سے ثابت کر دیں گے کہ حضور نے جو ا میدان سے وابستہ کی تھی ، وہ اسے پورا کرنے والے ہیں۔اس سلسلہ میں مجھے دو ہفتہ کے بعد ر پورٹ آجانی چاہیے۔میں انہیں رپورٹ تیار کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت مزید دیتا ہوں لیکن کام کے لئے زیادہ وقت نہیں دے سکتا۔تیسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو اموال خرچ کئے جاتے ہیں، ان پر خرچ کا لفظ بولنا حقیقت درست اور صحیح نہیں۔خرج وہ رقم ہوتی ہے، جو آپ کے ہاتھ سے نکل جائے اور ختم ہو جائے۔لیکن جو اموال اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیئے جاتے ہیں، وہ نہ تو کسی کے ہاتھ سے نکلتے ہیں اور نہ ختم ہوتے ہیں۔بلکہ وہ ہر آن اور ہر لحظہ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ایک فارسی شعر میں اس مسئلہ کی طرف نہایت لطیف پیرایہ میں متوجہ کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔ز بذل مال در راہش کے مفلس نے گردو خدا خود می شود ناصر اگر ہمت شود پیدا یعنی اللہ تعالیٰ اپنی راہ میں خرچ کرنے والے کو مفلس نہیں رہنے دیتا ، وہ اسے بھوکا نہیں مارتا۔اگر وہ اپنے مال کا ایک بڑا حصہ بھی اس کی راہ میں دے دیتا ہے بلکہ اگر وہ سارے کا سارا مال بھی اس کی راہ میں دے دیتا ہے، تب بھی وہ اسے بھوکا نہیں رہنے دیتا۔کئی مواقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے کھانے پینے کے تمام سامان لے لئے۔جنگوں کے سلسلہ میں بعض دفعہ آپ ہر شخص سے جو کچھ کھانے پینے کے لئے اس کے پاس ہو تا لے لیتے۔ان مواقع میں سے کسی موقع پر بھی ہمارے کسی 25