تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 396 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 396

اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم سکتے ہیں۔ساری دنیا کے اموال بھی اگر ہمیں دے دیئے جائیں تو ہم دنیا کا مقابلہ اپنے اموال سے نہیں کر سکتے۔کیونکہ یہ دنیا کا مقابلہ نہیں ہے۔ساری دنیا کے اقتدار اور ساری دنیا کی قوتیں ہمیں عطا کر دی جائیں تب بھی ہم اپنے مخالف کا ان تدبیروں سے مقابلہ نہیں کر سکتے کہ ہمارا مقابلہ تو دنیوی ہے ہی نہیں۔ہمارا مقابلہ تو روحانی ہے۔ہمارے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے مظلومیت کا ایک ہتھیار دیا ہے۔دنیا ہنستی ہے کہ ہم نے اس احمدی کو نیچے گرا لیا۔خدا مسکراتا ہے کہ میں نے اپنے اس بندہ کو اپنی گود میں اٹھالیا۔دنیا جو آج تعصب کا اظہار کر رہی ہے، اس کے خلاف ہتھیار ہمارے پاس مظلومیت کا ہے۔مظلوم رہو اور خدا کی بشارتیں ، اس کی تائید میں اور اس کی نصرتیں اور اس کی رحمتیں حاصل کرو۔ظالم کبھی نہ بنو۔دوسرا ہتھیار ہمیں اللہ تعالیٰ نے اخلاق کا دیا ہے۔یعنی جہاں ظلم نہ بھی ہورہا ہو، وہاں عام معاملات میں نہایت اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کرو۔زبان بڑی ہی اہم اور کبھی بڑی خطرناک اور کبھی مفید ثابت ہوتی ہے۔زبان کی مٹھاس اور شیرینی دشمن کو جیت لیتی ہے۔زبان کی تیزی پیدا کرنے والے رب کو ناراض کر دیتی ہے۔اس دورہ کے دوران اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جہاں کچھ کسی رنگ میں بھی شوخی کا اظہار ہوا، میں نے ایسے رنگ میں اس کو جواب دیا کہ اسے شرمندہ ہونا پڑا۔اور بعض نے یہاں تک کہا کہ ان کی صحبت میں پورا سکون اور اطمینان ہمیں نظر آتا تھا۔کوئی جوش نہیں۔جوش کس چیز پر آتا؟ میرے اندر خوبی کیا تھی؟ طاقت کیا تھی؟ کس برتے پر میں اپنا ذاتی جوش دکھاتا؟ ہر احمدی کو یہی سمجھنا چاہیے۔خدا نے ہم سے وعدے کئے ہیں اور ہم اپنی زندگی میں انہیں پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔جس وقت ہم اپنے مخالف سے بات کرتے ہیں تو ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ اگر اس نے کوئی ایسا سوال کیا (مثلاً) جس کا ہمیں جواب نہیں آتا تو اللہ تعالیٰ اسی وقت سکھا دے گا۔اور وہ اسی طرح کرتا رہا ہے اور وہ ہمیشہ کرتا ہے، آئندہ بھی کرے گا۔میرے ساتھ بھی اس کا یہی سلوک ہے، آپ میں سے وہ ، جو خدا پر توکل رکھتے اور اخلاق کا اچھا نمونہ باتوں میں ظاہر کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد کے لئے آتا ہے۔ہماری تبلیغ میں بہت مفید اور محمد ہتھیار، یہ اخلاق کا ہتھیار ہے۔بنی نوع کی ہمدردی کا ہتھیار ہے۔ساری دنیا مل کر اگر احمدیوں کا گلا کاٹنے کے لئے تیار ہو جائے اور دنیا میں جہاں بھی غیر احمدی کو نظر آ رہا ہے کہ اس کو دکھ پہنچ رہا ہے، وہاں احمدی اس دکھ کو دور کرنے کے لئے پہنچ جائے تو ساری دنیا کا ظلم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ان ہی میں سے ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں گے، جو کہیں گے، کیا کر رہے ہو؟ 396