تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 384 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 384

تقریر فرمودہ 105 اپریل 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کی روح یہ سوچ کر کانپ اٹھتی ہے کہ ہم اپنے مولی کو کیا جواب دیں گے کہ تو نے ہماری کس قدر عزت افزائی کی تھی، جب تو نے یہ کہا کہ میں نے تمہیں اپنے لئے چنا اور تمہارے ذریعہ میں دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا ؟ مگر ہم نے اس عزت افزائی کی وہ قدر نہیں کی ، جو ہمیں کرنی چاہئے تھی۔آج ہم آئندہ سال کے لئے ایک پروگرام بنانے اور کچھ فیصلے کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اس لئے چاہئے کہ ہم ان دنوں کو دعاؤں میں گزار ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری سابقہ غفلتوں اور کوتاہیوں اور گناہوں اور سستیوں کو مغفرت کی چادر کے نیچے ڈھانپ لے اور اللہ تعالیٰ ہمیں آئندہ سال اپنے فرائض کی کما حقہ ادائیگی کی تو فیق عطا کرے۔اللهم آمین۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 07705 اپریل 1968ء ) 384