تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 383

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 105 اپریل 1968ء دوران سال جہاں ہمیں ایذاء پہنچی ، وہاں رب کے بہت ہی پیارے الفاظ بھی سنے تقریر فرمودہ 05 اپریل 1968ء برموقع مجلس مشاورت تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ غلبہ اسلام کی جو عظیم مہم جاری کی ہے، اس پر ایک اور سال بیت گیا ہے۔اس سال میں ہم نے اپنوں اور غیروں سے بہت کچھ ایذاء پہنچانے والی باتیں بھی سنیں اور اپنے رب کریم کے بہت ہی پیارے الفاظ بھی ہمارے کان میں پڑے۔اللہ تعالیٰ نے جہاں ہمیں یہ دکھایا کہ دہر بیت اور عیسائیت پہلے سے زیادہ زور سے اسلام پر حملہ آور ہیں، وہاں ہم نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی موسلا دھار بارش کو بھی نازل ہوتے دیکھا۔جہاں طاغوتی طاقتوں کو انتہائی زور صداقت کے خلاف لگاتے ہوئے، ہم نے پایا، وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ آسمان سے فرشتوں کا نزول ہو رہا ہے۔اور وہ انسانوں کے دلوں کو بدلتے جارہے ہیں اور اسلام کی طرف مائل کر رہے ہیں۔یورپ کے گزشتہ سفر میں ہم نے یہ دیکھا کہ جہاں پادری غلط قسم کی باتیں اخباروں میں شائع کر رہے ہیں، وہاں خود پادریوں میں سے بھی اور دوسرے عیسائیوں میں سے بھی ایسے لوگ پیدا ہورہے ہیں، جو خودان بیہودہ باتوں کو شائع کرنے والوں کے خلاف مضمون اور خطوط کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ابھی چند ہفتوں کی بات ہے، ڈنمارک میں ایک پادری نے ایک سخت مضمون احمدیت اور اسلام کے خلاف لکھا تو ایک پادری کی بیٹی نے اسی اخبار میں ایک خط شائع کروایا کہ اس مضمون کے پڑھنے کے بعد میں عیسائیت سے باہر نکل رہی ہوں۔جب وحشت کا الزام مسلمانوں پر لگایا گیا تو خودان عیسائیوں میں سے بعض نے خطوط لکھے کہ مسلمان ہم سے زیادہ با اخلاق ہیں۔غرض وہ عظیم جنگ، جو اسلام اور طاغوتی طاقتوں کے درمیان آج جاری ہے، اس جنگ میں جہاں اسلام کے خلاف جو طاقتیں ہیں، وہ پہلے سے زیادہ زور لگا رہی ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ کے فرشتے بھی پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ اسلام کے حق میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔یہ تو اپنی جگہ درست ہے۔لیکن جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ اس ایک سال کے اندر ہمیں جتنا آگے بڑھنا چاہیے تھا، اتنا ہم آگے نہیں بڑھ سکے تو انتہائی افسوس اور اضطراب دل میں پیدا ہوتا ہے۔اور انسان 383