تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 373
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء دفتر سوم کے متعلق میرا تاثر یہ ہے کہ اگر چہ ان کے حالات کے لحاظ سے چودہ اور انیس کا زیادہ فرق نہیں۔لیکن اس دفتر میں شامل ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔یہ ابھی تک تین ہزار تک پہنچے ہیں۔لیکن ہم باور نہیں کر سکتے کہ ہماری آئندہ نسل زیادہ ہونے کی بجائے تعداد میں پہلوں سے کم ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو وعدہ دیا تھا کہ میں ان کے نفوس میں برکت ڈالوں گا، اس وعدہ کو وہ سچے وعدوں والا پورا کر رہا ہے اور ہماری آئندہ نسل میں غیر معمولی برکت ڈال رہا ہے۔دفتر سوم والوں کا عمر کے لحاظ سے جو گروپ بنتا ہے یعنی اس عمر کے احمدی بچے اور اس زمانہ میں نئے احمدی ہونے والے ان میں سے جس نسبت سے افراد کو تحریک جدید میں شامل ہونا چاہیے، اس نسبت سے یہ تعداد تین ہزار سے بڑھنی چاہیے۔اگلے سال کے لئے میں یہ امید کرتا ہوں کہ جماعت کوشش کر کے اس تعداد کو تین ہزار سے پانچ ہزار تک لئے جائے گی۔اور ان کی اوسط چودہ سے اونچی کر کے بیس تک لے جائے گی۔اور اس طرح ان کا چندہ ایک لاکھ روپیہ بن جائے گا۔اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو اس کے نتیجہ میں یعنی ہم اپنی کوششوں میں دعاؤں اور تدبیر اور اللہ کے فضل کو جذب کرنے کے نتیجہ میں کامیاب ہو جائیں گے۔اور ہمارے وعدے ( خدا کرے کہ وصولی بھی اس کے مطابق ہو۔) پانچ لاکھ ، پچاس ہزار سے بڑھ کر سات لاکھ نوے ہزار بن جاتے ہیں۔اور اس کے لئے جو تدبیر میں بتارہا ہوں ، وہ علاوہ دعا کے یہ ہے کہ ہم دفتر دوم کے اخلاص کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کریں اور ان کی اوسط کو انیس سے بڑھا کر تھیں تک لے جائیں۔اور آئندہ نسل کے دل میں خدمت اسلام اور انفاق فی سبیل اللہ کا جذ بہ تیز کریں۔اور اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو کامیاب کرے تو ان کی تعداد تین ہزار سے بڑھ کر پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی۔میرے اندازہ کے مطابق تو یہ تعداد بہت بڑھ سکتی ہے لیکن اس زاویہ نگاہ سے کہ ہماری یہ پہلی کوشش ہوگی ، میں نے صرف پانچ ہزار تک کہا ہے۔ویسے میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعتیں کوشش کریں تو اسے آسانی سے دس ہزار تک لے جاسکتی ہیں۔لیکن اس تعداد کو پانچ ہزار تک تو انہیں ضرور لے جانا چاہیے۔اور ان کے معیار کی اوسط کو بھی چودہ سے ہیں تک کر دینا چاہیے۔تاہمارے چندے ساڑھے پانچ لاکھ سے بڑھ کر قریباً آٹھ لاکھ تک چلے جائیں۔جب ضرورت پر ہم نظر ڈالتے ہیں تو وہ اس سے زیادہ ہے۔میں نے غالباً پچھلے خطبہ میں بھی بتایا تھا کہ جب کام شروع کیا گیا تھا تو بعض ممالک میں ہمارا ایک، ایک مبلغ گیا تھا۔انہوں نے وہاں جا کر کام کی ابتدا کی۔انہوں نے خدا کی راہ میں قربانیاں دیں اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور احسان سے ان 373