تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 263 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 263

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء لیکن ان کے ایک سوال سے پتہ لگا کہ ان کے سوالوں کا ، جو ایک سلسلہ تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ میرے منہ سے یہ کہلوائیں کہ جماعت کا امام ہونے کی حیثیت سے میرا اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہی ہے یا ملتا جلتا ہے۔کیونکہ ڈنمارک کے شہری ڈین جو ہیں، وہ مذہب میں بھی ایک انسان کی قیادت کو پسند نہیں کرتے بلکہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وہاں لوتھرن چرچ ہے، جو سٹیٹ چرچ ہے۔سٹیسٹ چرچ کا مطلب ہے کہ ہر آدمی جو پیدا ہوتا ہے تو وہ اس چرچ کا ممبر سمجھا جاتا ہے۔گو بعد میں وہ دہر یہ ہو، جو مرضی ہو۔وہ کہتے ہیں ، تم ہمارے ملک میں پیدا ہو گئے تو لو تھرن چرچ کے ممبر ہو گئے۔اس چرچ کو گورن (Govern) ایک آدمی نہیں کرتا بلکہ مجلس کرتی ہے۔اور مجلس منتظمہ کا نام انہوں نے رکھا ہوا ہے۔کمیٹی آف ایکوال، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک انسان کی قیادت کے خلاف ان کے دلوں میں کس قدر زہر بھرا ہوا ہے۔اور انہوں نے بڑی ہشیاری سے سوالوں کا یہ سلسلہ بنایا کہ یہ جواب دیوے۔اس کو تو کچھ پتہ نہیں کہ ہمارے دماغ میں کیا بات ہے؟ اگر کہیں یہ پکڑ ا جائے تو ہم کہیں گے کہ ان کے نزدیک ان کا مقام پوپ جیسا ہی ہے اور پوپ سے قوم نفرت کرتی ہے۔اس لئے قوم احمدیت کی طرف متوجہ نہیں ہوگی بلکہ احمدیت سے نفرت کرنے لگ جائے گی۔اسی طرح جس طرح وہ پوپ سے اور ایک فرد سے نفرت کرتی ہے۔ان کو سب کچھ پتا تھا۔مجھے تو کچھ پتہ نہیں تھا۔پہلا سوال انہوں نے اسی سلسلہ سے شروع کیا اور کہنے لگے کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے؟ ” میں نے انہیں کہا کہ تمہارا سوال میرے نزدیک غلط ہے۔کیونکہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ اور میں ایک ہی وجود ہیں۔اس واسطے یہ پوچھنا کہ جماعت میں آپ کا کیا مقام ہے؟ یہ سوال درست نہیں۔وہ بڑے گھبرائے کہ ہمیں یہ کیا جواب مل گیا ہے؟ اور یہ جواب اسی وقت اللہ تعالیٰ نے سکھایا تھا۔جیسا کہ اس کی بڑی واضح ایک مثال ہے (اسی انٹرویو میں ایک واقعہ ہوا۔) آپ کو بتاؤں گا ، اللہ تعالیٰ کے احسان جتانے کے لئے۔دوسراسوال اس نے یہ کیا۔پھر کیا یہ درست نہیں ہے کہ جماعت پر فرض ہے کہ آپ کے سب احکام کی تعمیل کرے؟ میں نے کہا، ہرگز درست نہیں۔صرف ان احکام کی تعمیل ضروری ہے، جو معروف ہیں۔یہ ہم عہد لیتے ہیں، جو معروف حکم آپ دیں گے، اس کی ہم اطاعت کریں گے۔تو ہر حکم کی اطاعت ضروری نہیں۔معروف حکم کی اطاعت ضروری ہے۔وہ پھرسٹ پٹایا کہ یہ کیا ہو گیا؟ اور پھر بے جوڑ سوال کر دیا اگلا، جس نے ایکسپوز کیا ان کو یعنی ظاہر کر دیا کہ ان کے دل میں کیا تھا؟ کہنے لگا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کا مقام اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہے۔حالانکہ پہلے دو جوابوں 263