تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 8 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 8

اقتباس از خطاب فرموده 20 دسمبر 1965ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم معاملہ میں صدر انجمن ہی کوکار مختارسمجھتا تھا۔اور دوسرا گروہ ، وہ جو کہتا تھا کہ خدا کا خلیفہ ہمارے ساتھ ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔مؤخر الذکر گروہ کامیاب ہو گیا۔ریشم۔۔۔صدر انجمن کے علاوہ ہمارا دوسرا بڑا تنظیمی ادارہ تحریک جدید ہے۔حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اسے 1934ء میں شروع کیا تھا۔اس سے بڑی غرض یہ تھی کہ دنیا کے دور و دراز ممالک میں اشاعت اسلام کا بندوبست کیا جائے۔چنانچہ اس تحریک کے ذریعہ ایک بڑی حد تک یہ غرض پوری ہوئی۔آج خدا کے فضل سے بعض ایسے ملک بھی ہیں، جن کے چندہ دہندگان کی تعداد پاکستان کے چندہ دہندگان کے قریب قریب پہنچ رہی ہے۔افریقہ میں خاص طور پر بڑی ترقی ہوئی ہے۔بڑا ہی اخلاص رکھنے والے، دعائیں کرنے والے اور قربانیاں کرنے والے لوگ ہیں، جو وہاں جماعت میں داخل ہیں اور داخل ہورہے ہیں۔یہ روحانی انقلاب ہے، جوتحریک جدید کے ذریعہ رونما ہوا ہے۔دلوں کو فتح کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا۔یہ غرض ابھی ایک حد تک ہی پوری ہوئی ہے۔دنیا صداقت کی پیاسی ہے۔ان کی پیاس بجھانے کا ابھی پورا پورا انتظام نہیں ہوا۔تحریک جدید کے سلسلہ میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ہمیں مبلغ بھی چاہئیں اور روپیہ بھی چاہیے۔الغرض ایک ضرورت ہمارے سامنے ہے اور وہ ضرورت ہمیں پکار رہی ہے۔جماعت کے قیام کی اصل غرض کو ہمیں تحریک جدید کے ذریعہ پورا کرنا ہے“۔( مطبوعه روزنامه افضل 16 جنوری 1966ء) 8