تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 197
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء آنسو ہیں، شاید بہہ بھی رہے ہیں، یہ اچھی طرح یاد نہیں۔آپ کے ایک طرف ہو کر امی کالا برقعہ پہن کر کھڑی ہیں۔میں انہیں آواز دے کر کہتی ہوں۔امی ! مجھے مل لیں۔امی اس کھڑکی کے نیچے آتی ہیں، جہاں میں کھڑی ہوں۔اور امی کا قد بھی اتنا لمبا ہے کہ دوسری منزل کی کھڑکی تک پہنچ رہا ہے۔وہیں سے وہ مجھے گلے لگ کر پیار کرتی ہیں۔پھر سب کا روں میں بیٹھ کر چل پڑتے ہیں۔اس وقت میری آنکھ کھل گئی۔یہ تینوں خوا ہیں (ایک تو قریباً کشفی نظارہ ہے۔) بہت ہی مبارک ہیں۔اور ان کے مطابق ہی ہم نے اپنے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سلوک کو پایا۔اس دورہ میں جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ہمارے تینوں جرمن مشنز کے پاکستانی احمدی اور جرمن احمدی، مرد اور عورتیں، مجھ سے ملے۔پھر سوئٹزر لینڈ میں ہمارا تبلیغی مرکز ہے۔وہاں بھی خاصی جماعت ہے مقامیوں کی۔ہمبرگ کا بھی یہی حال ہے۔پھر کوپن ہیگن میں سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کے لوگ جمع ہوئے ہوئے تھے۔اور ہمارے مبلغ بھی تھے۔تمیں اور چالیس کے درمیان تو کھانے پر ہی ہوتے۔پھر انگلستان میں دوستوں سے ملنے کا موقع ملا۔جہاں اردو بولنے والی ہندوستان اور پاکستان کے بعد سب سے بڑی جماعت ہے۔کئی ہزار احمدی اس وقت انگلستان میں موجود ہیں۔وہاں کے مقامی احمدی مسلمان اقلیت میں ہیں۔ہمارے زیادہ احمدی پاکستانی ہی ہیں۔اور میں نے ان کو توجہ بھی دلائی کہ آپ کوشش کریں کہ درجنوں کی بجائے ہزاروں، لاکھوں مقامی باشندے مسلمان ہو جائیں۔وہاں کی قلبی حالت جماعت کی ، بہت کچھ یہاں کی جماعتوں کی قلبی حالت سے ملتی جلتی ہے۔وہاں بھی بعض انگریز نواحمدی ایثار اور اخلاص کا ایک عجیب نمونہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔جیسا کہ یورپ میں بسنے والے نو احمدی مسلمان پیش کر رہے ہیں۔جب میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، اس وقت انگلستان میں چند ایک احمدی پائے جاتے تھے۔ان میں سے بعض فوت ہو چکے ہیں۔ان میں سے اکثر ایسے تھے ، جن کی عقل کو اسلام نے اپیل کی۔یعنی اسلام کے دلائل اور براہین کے وہ قائل ہوئے اور اپنے مذہب یا لاند بیت کو انہوں نے چھوڑا اور اسلام کو انہوں نے قبول کیا۔لیکن اس عقلی ایمان کے علاوہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت ( بشاشت ایمانی جسے کہا جاتا ہے۔وہ نہیں پائی جاتی تھی۔عقلاً وہ تسلیم کرتے تھے کہ اسلام ایک سچا مذ ہب ہے کیونکہ اس کے دلائل اس قدر مضبوط ہیں کہ اس کے دلائل کا مقابلہ کوئی دوسرامذہب نہیں کر سکتا۔لیکن حسن اور احسان کے 197