تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 196 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 196

خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم صابرہ ذہنیت کی بچی ہے یہ اجب میں ابھی سفر پر روانہ نہیں ہوا تھا تو اس نے ایک خواب دیکھی۔جو بظاہر بڑی منذ رتھی اور اس کا دل دہلا دینے والی تھی۔اس نے مجھے کہا کہ میں نے یہ خواب دیکھی ہے۔اس کے چار پانچ اجزاء تھے۔جن میں ہر جزو کی تعبیر نہایت ہی مبشر تھی۔میں نے اس کو تسلی کا خط لکھا کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں، بڑی مبشر خواب ہے یہ تو۔دوسری خواب اس نے ہمارے یہاں سے روانہ ہونے کے بعد دیکھی۔ولکھتی ہے:۔" آپ کے یورپ تشریف لے جانے کے چند دن بعد خواب میں آپ کی یورپ کو روانگی کا نظارہ دیکھا کہ ایک بہت بڑا گھر ہے اور وہاں پر سب خاندان اور دوسرے احباب بھی آئے ہوئے ہیں۔میں دوسری منزل کی کھڑکی سے کھڑی نیچے جھانک رہی ہوں، جہاں کاریں تیار کھڑی ہیں اور ابا حضور ( یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) آپ کو رخصت کرنے کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں۔آپ لوگ سب سے چھلی کار کے پاس کھڑے ہیں۔آپ نے اور ابا حضور نے تیز نیلے رنگ کی اچکنیں اور سفید پگڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔(ہمارے بچے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ابا حضور کہتے ہیں۔ابا حضور کا جسم دبلا پتلا اور چہرہ بھی ویسا ہے، جیسا کہ جوانی کی تصاویر میں دکھائی دیتا ہے۔اور آپ کا قدا با حضور سے کافی لمبا ہے۔اتنا کہ ابا حضور آپ کے شانوں تک آ رہے ہیں۔اور میں سوچ رہی ہوں کہ آپ تو ابا حضور کے برابر ہوا کرتے تھے، اب اتنے لمبے کس طرح ہو گئے ؟ ابا حضور آپ کو کچھ ہدایات دے رہے ہیں اور آپ کے پاس کھڑے لوگوں سے آپ کی تعریف کرتے جار ہے ہیں۔اور وہ جملے جو آنکھ کھلنے تک یاد تھے، اب یاد نہیں رہے۔پھر دور سے کوئی آواز دیتا ہے ( شاید کوئی ڈرائیور ہے ) کہ گاڑی کا وقت ہو گیا ہے۔میں سوچتی ہوں کہ آپ نے تو گاڑی پر جانا ہی نہ تھا، کاروں سے کراچی جانا تھا۔وہ آواز سن کر آپ چلنے کی تیاری کرتے ہیں تو ابا حضور آپ کا ہاتھ پکڑ کر بڑی تیزی اور بیتابی کے ساتھ جھٹکے سے آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” گلے تو مل لو اور آپ فوراً اس طرح ابا حضور کے سینے کے ساتھ لگ جاتے ہیں، جیسے کہ وہ مقناطیس ہوں۔اور ابا حضور بڑی بے تابی اور پیار کے ساتھ آپ کا چہرہ، پیشانی اور گردن چوم رہے ہیں۔آنکھوں میں 196