تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 195 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 195

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده نیم ستمبر 1967ء جاری تھے کہ آنکھ کھل گئی۔مگر ساتھ ساتھ اور کلمات بھی گویا کہے جا رہے تھے۔جاگتے جاگتے ان کا پختہ احساس تھا۔مگر یا د صرف مجھے اتنارہ گیا۔دل پر اچھا خوشکن اثر تھا۔توَالَّذِينَ يَدْعُونَ إِلى رَحْمَةِ اللهِ، الہی سلسلہ جنہیں بھی مخاطب کرتا ہے، اور اسلام نے ساری دنیا کو اور تمام اقوام کو مخاطب کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف ہی بلا رہا ہوتا ہے۔سب انذاری پیشگوئیاں انسانوں کو جھنجھوڑتی ہیں تا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہ ہو جائیں۔یہ بھی بڑی مبشر خواب ہے۔سفر کے دوران انگلستان میں منصورہ بیگم نے دودفعہ خواب میں الفاظ سنے، جو انہوں نے لکھ کر دیئے، میں پڑھ دیتا ہوں۔ولکھتی ہیں کہ گلاسکو جاتے ہوئے ، راستہ میں سکاچ کارنر ہوٹل میں ٹھہرے ہیں کہ جیسے کسی بات کا کوئی جواب دے رہا ہو۔جواب جو دے رہا ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں۔اسلام کا ہی جھنڈا بلند رہے گا۔خواب پوری یاد نہیں، صرف ذہن میں یہ ہے کہ روس اور انگلستان کی کسی مخالفانہ کوشش یا بات کا جواب ہے۔اور یہ الفاظ تمام رات سوتے جاگتے کیفیت میں زبان دہراتی رہی۔کوپن ہیگن میں سوتے میں ایک آواز سنائی دی۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے اترنے لگے ہیں۔آنکھ کھلی تو یہی الفاظ زبان پر جاری تھے۔رات کے بقایا حصہ میں صبح تک یہی الفاظ بار بار سنائی دیتے رہے اور ساتھ آنکھ کھلتی رہی۔اور اسی طرح زبان تکرار کے ساتھ یہی الفاظ دہراتی رہی ، بغیر ارادہ کئے“۔تیسری رویا میں اپنی بچی امتہ الشکور کی سنانا چاہتا ہوں۔یہ بڑی دعا گو بچی ہے اور بڑی صابرہ۔وہی بچی ہے، جس کا پہلا بچہ ولادت کے وقت فوت ہوا اور اسی وقت آدھے گھنٹے کے بعد جب ڈاکٹر نے فارغ کیا، میں اسے ملنے گیا تو مسکراتے ہوئے چہرہ کے ساتھ وہ مجھے ملی۔بچی نے نو مہینے کی تکلیف اٹھائی ہو لیکن پیدائش کے وقت بچہ فوت ہو جائے، کچھ تو گھبراہٹ ہونی چاہئے تھی چہرہ پر۔لیکن اس قدرخوش میں نے اس کا چہرہ دیکھا کہ میں خود حیران ہو گیا۔اور میرے دل نے اس وقت کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کو جلد ہی اس کا اجر بھی دے گا۔اتنا صبر کا اس نے مظاہرہ کیا ہے۔چنانچہ اپنے وقت پر جب دوسرا بچہ پیدا ہوا تو وہ بھی لڑکا تھا۔( اور پہلے جو بچہ پیدا ہوا، وہ بھی لڑکا تھا۔اور اللہ تعالٰی کے فضل سے صحت مند ہے وہ۔تو اس کے 195