تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 3 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 3

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 06 دسمبر 1965ء ئے بعض دفعہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بڑی زبر دست قوت ہے، جس نے ہمارے دل پر قبضہ کیا ہے، ہمیں کھینچ کھینچ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے جارہی ہے۔ہر مبلغ ، جو تبلیغ کے لئے باہر جاتا ہے، اسے ہر وقت یہ دعا کرنی چاہیے کہ اے خدا! مجھے ایسی راہوں پر چلا، میرے دماغ میں ایسے خیالات بیدار کر، میرے جسم سے ایسی شعاعیں نکال کہ جولوگوں پر اس رنگ میں بھی اثر پیدا کرنے والی ہوں کہ وہ میری طرف کھنچے چلے آئیں۔اور میرے ساتھ ان کا ایک دلی تعلق پیدا ہو جائے۔تا کہ وہ میری باتوں کو محبت اور غور سے سنیں“۔وو۔آپ کے پیچھے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ہاتھ ہے۔پس کتنا شکر اور کتنی حمد آپ کے دل میں پیدا ہونی چاہیے اور کتنی خود اعتمادی آپ کے دل میں پیدا ہونی چاہیے۔اگر واقع میں آپ یہ مقام تو کل پیدا کرلیں تو دنیا آپ کے وجود سے کتنے اچھے نتائج دیکھ سکتی ہے۔آپ انہیں اس سے نکال کر خدا تعالیٰ کی تو خوشنودی، اس کی رضا اور اس کے قرب کی جنات کی طرف لے جانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی اسلام کی خدمت کی ہمیشہ تو فیق عطا کرتار ہے۔آمین۔مطبوعه روز نامه افضل 11 دسمبر 1965ء) 3