تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 182
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کہ ان ملکوں کے حالات ایسے ہیں کہ ان میں یہ مضمون نہیں پڑھا جانا چاہئے کیونکہ یہ بڑا تیز ہے۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔چنانچہ میں نے اسے رکھ لیا اور کہا، اللہ تعالیٰ جو سمجھائے گا، وہ کہتے چلے جائیں گے۔زیورک پہنچے تو وہاں پہلی پر یس کا نفرس ہوئی۔وہاں ایک اخبار بہت پائے کا ہے۔اس کے متعلق ہمارے مبلغ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کی رپورٹ ہے کہ یہ ہمیشہ اسلام کے خلاف لکھتا ہے۔لیکن جب میں اس کی تردید کرتا ہوں تو یہ اسے شائع نہیں کرتا۔ہمارے خلاف لکھتا چلا جاتا ہے لیکن تردید میں ایک لفظ بھی شائع نہیں کرتا۔اور پتہ نہیں کہ اس کا نمائندہ پر یس کا نفرنس میں آتا ہے یا نہیں؟ پہلی کا نفرنس تھی اور وہ بڑے ڈرے ہوئے تھے کہ پتہ نہیں پریس والے کیا کرتے ہیں؟ وہ میری وجہ سے بھی زیادہ ڈرے ہوئے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ اگر انہوں نے کوئی نا مناسب بات کہہ دی تو ہمیں غصہ آئے گا اور ہمیں تکلیف ہوگی۔غرض میری محبت اور پیار کی وجہ سے بھی انہیں خوف تھا۔اور یہ بھی ڈر تھا کہ ہمارے مشن کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ لیکن ہوا یہ کہ سب اخباروں کے نمائندے آئے اور نہایت آرام کے ساتھ سوا گھنٹہ کے قریب پریس کانفرنس جاری رہی۔اور وہ لوگ سوال کرتے رہے اور میں ان کو جواب دیتا رہا۔بعض دفعہ وہ سیاسی سوال بھی کر دیتے تھے اور میں انہیں کہہ دیتا تھا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں ، آپ مجھے سے مذہب کی باتیں کریں۔اس اخبار کا نمائندہ ، جو اسلام کے خلاف لکھتارہتا تھا اور اس کے حق میں اس نے کبھی کوئی لفظ نہیں لکھا تھا، ایک نو جوان تھا۔اس کو مجھ سے دلچسپی پیدا ہوئی ، اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے اس کے دل کی تاروں کو ہلایا۔پریس کانفرنس ختم ہو گئی لیکن وہ نوجوان اس کے بعد بھی پندرہ منٹ کے قریب مجھ سے باتیں کرتا رہا۔آخر میں اس نے کہا، میں آپ سے ایک آخری سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ مجھے بتائیں کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی کی بعثت کا مقصد کیا ہے؟ (اب دیکھو، اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے خوشی کے سامان پیدا کرتا ہے۔اس کی بشارتیں اور رحمتیں ہم نے دیکھیں چھوٹی چھوٹی باتوں میں اس کی رحمت کا ہاتھ نظر آتا تھا۔) جب اس نوجوان نے سوال کیا تو اسی وقت اس کا جواب بھی میرے ذہن میں آگیا۔میں نے اس سے کہا، میں آپ کی بعثت کا مقصد تمہیں اپنے الفاظ میں کیوں بتاؤں، میں بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کے الفاظ میں ہی تمہیں بتاتا ہوں کہ ان کی بعثت کا مقصد کیا تھا ؟ آپ نے لکھا ہے کہ میں دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑنے کے لئے آیا ہوں ، جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور اس کے جسم کو زخمی کیا۔وہ نوجوان اچھل پڑا اور کہنے لگا، مجھے حوالہ چاہئے۔اب وہ شخص تو احمدی نہیں تھا، اسے کیا غرض تھی کہ وہ اس حوالہ کو شائع کرتا ؟ لیکن اس نے کہا، مجھے اصل حوالہ چاہئے۔اب دیکھو، خدائے علام الغیوب کو تو پتہ تھا کہ اس 182