تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 1
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 06 دسمبر 1965ء آپ کے پیچھے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ہاتھ ہے خطاب فرمودہ 06 دسمبر 1965ء وکالت تبشیر کی طرف سے بیرون پاکستان سے واپس آنے والے مبلغین اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے غیر ممالک کو روانہ ہونے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔حضرت خلیفة المسیح الثالث نے از راہ شفقت اس تقریب میں شمولیت فرما کر اپنے ایمان افروز خطاب اور زریں ہدایات سے مبلغین اسلام کو نوازا۔آپ نے فرمایا:۔"۔۔۔۔حضرت خلیفة المسیح الثانی کا ایک بہت بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ ہر احمدی کا دل پہلے کی نسبت زیادہ ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے، اپنے رب سے یہ عہد باندھ چکا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے اس کام کو پہلے سے بھی عظیم تر جد و جہد اور دعاؤں کے ساتھ جاری رکھیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارتیں دی ہیں، یہ سلسلہ اور اسلام کی اشاعت کا غلبہ روز بروز انشاء اللہ بڑھتا چلا جائے گا۔اور جوں جوں زمانہ گزرتا جائے گا، اسلام اور احمد بیت دنیا پر غالب آجائے گی۔یہ تو البی نوشتہ ہے۔آسمان پر فیصلہ ہو چکا ہے اور زمین منتظر ہے کہ وہ فیصلہ، جو آسمان پر ہوا ہے، اپنی پوری شان کے ساتھ زمین پر مسلط ہو جائے۔اور دنیا دیکھے گی کہ ایک غیر معروف انسان کو خدا نے جب کھڑا کر کے یہ کہا تھا کہ اٹھ اور اسلام کو دنیا پر غالب کر تو جو آواز اس بندے کے کان میں پڑی تھی، وہ شیطان کی آواز نہیں تھی بلکہ وہ خدائے واحد و یگانہ اور خدائے قادر و قدیر کی آواز تھی۔اور دنیا کی تمام مخالفتوں کے باوجود وہ آواز آہستہ آہستہ پھیلنی شروع ہوئی اور پھیلتی چلی گئی۔یہاں تک کہ دنیا کی تمام آوازوں پر غالب آگئی اور غالب آتی جارہی ہے اور انشاء اللہ ایک دن کلی طور پر دوسری آواز کو دبا کر رکھ دے گی۔ور آپ یہ سمجھیں کہ یہ زمانہ ریفریشر کورس کرنے کا زمانہ ہے۔اور وہ کورس ، حضرت مسیح موعود کی کتب، تفسیر کبیر اور خلفاء احمدیت کی دوسری کتب ہیں۔آپ اس عرصہ میں ان کتب یا ان کے ایک بڑے حصے میں سے گزرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اور یہ بڑا ضروری ہے۔آج ہم ان دلائل ، آج ہم 1