تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 155 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 155

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم وو اقتباس از خطبه جمعه 11 اگست 1967ء صرف اسلام ہی تباہی سے بچنے کا ایک راستہ ہے خطبہ جمعہ فرموده 11 اگست 1967ء حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اسلام کی صداقت کے ثبوت کے طور پر سینکڑوں بلکہ ہزاروں نشانات دنیا کے سامنے پیش کئے۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر پانچ عظیم تباہیوں کے بارے میں پیش گوئی فرمائی۔دو پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی صورت میں عظیم الشان طور سے پوری ہوئیں، تیسری ہولناک تباہی کے مہیب آثار آسمان پر ہویدا ہیں۔جس کے اثرات نہایت ہی خوفناک اور تباہ کن ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خبر بھی دی کہ اس تیسری تباہی کے ساتھ غلبہ اسلام کا زمانہ بھی وابستہ ہے۔اس تباہی سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ انسان کچے راستے کو اختیار کرے۔اور وہ راستہ اسلام ہے۔اللہ تعالیٰ کا قہر عنقریب اس دنیا پر نازل ہونے والا ہے۔تباہی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔آؤ اور استغفار کے آنسوؤں سے اس آگ کے لپکتے ہوئے شعلوں کو سر دکر و۔آؤ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم و کرم کے ٹھنڈے سائے تلے پناہ حاصل کر لو۔اٹھو اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کرو۔آؤ، اگر تم اس بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس سے محفوظ رکھے۔آمین۔" میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے مستقبل قریب سے بھی بڑی قربانیوں کا مطالبہ کرنا چاہتا ہے۔اس وقت جماعت ایک نازک دور میں داخل ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ بشارتیں، جن کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا گیا تھا، ہماری زندگی میں ہی پوری ہوں تو عظیم الشان قربانیاں دینی ہوں گی۔اتنا اشارہ ہی کافی ہے۔خدا تعالیٰ سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق دے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 اگست 1967 ء ) 155