تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 152 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 152

خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تمہارے بھائی نے تمہیں نہیں چھیڑا۔تو جھٹ میرے چھوٹے بچے لقمان نے کہا کہ جب قرآن مجید نازل ہوا ، میں تو اس وقت تھا بھی نہیں، پھر قرآن مجید میں میرا نام کیسے آگیا؟ یہ تو ایک بچے کا لطیفہ ہے، بڑے بھی اکثر ایسے لطیفے کرتے رہتے ہیں۔اسی ضمن میں یہ بات بھی کہہ دوں کہ اپنے کو اتنا بڑا نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہراچھی بات اپنی طرف ہی منسوب کریں۔کسی نے سلام کیا تو یہی سمجھے کہ مجھے ہی سلام کیا ہوگا۔پھر اسلامی تعلیم یہ ہے کہ انسان کسی کو حقیر نہ سمجھے۔بلکہ سب سے کمتر اور حقیر اپنے آپ کو ہی سمجھے۔تکبر کے خلاف اسلام نے علم بلند کیا ہے۔اگر ہر شخص اپنے آپ کو دوسروں سے حقیر سمجھے تو جوڑ ائیاں ہوتی ہیں ختم ہو جائیں۔میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ جو اس علاقہ میں رہتے ہیں، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں دوست رہتے ہیں، آپ کو ایسا نمونہ دکھانا چاہیے کہ جس سے ثابت ہو جائے کہ اسلام دوسروں سے نفرت و حقارت کو نا پسند کرتا ہے۔دنیا نمونہ کی محتاج ہے۔اسی صورت میں آپ اسلام کے سب سے بڑے مبلغ ٹھہریں گے۔اگر آپ اس تعلیم کے مطابق عمل کریں گے تو پھر ہی حقیقی احمدی کہلائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی حقیقی احمدی بنے کی توفیق عطا فرمادے۔آمین مطبوعه روزنامه الفضل 108 اگست 1967 ء ) 152