تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 150 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 150

خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کوپن ہیگن میں احمدی عورتوں نے کہا کہ جماعت کا خرچ بچانا چاہیے، ہم خود کام کریں گی۔چنانچہ وہ صبح ناشتہ کے وقت سے رات کے بارہ بجے تک کام کرتیں 125,30 افراد کا کھانا تیار کرتیں۔یہ ایک بڑی تعداد ہے، ان ممالک کے لحاظ سے۔یہاں ہمارے لحاظ سے شاید نہ ہو۔وہ ہر وقت مسکراتے ہوئے خوشی خوشی یہ کام سرانجام دیتیں۔اس وجہ سے کہ وہ احمدیت کی بدولت ایک رشتہ اخوت میں منسلک تھیں۔پھر ایک وہ برادری ہے، جو اسلام نے تمام بنی نوع کے درمیان پیدا کی ہے۔اسلام وہ پہلا مذہب ہے، جس نے تمام انسانوں کو ایک عظیم بشارت دی ہے۔اور یہ بشارت پہلی بار دی گئی ہے کہ اے بنی نوع انسان! تم اب انسان کی حیثیت سے اپنی بلوغ کی عمر کو پہنچ گئے ہوں تم درجہ بدرجہ ترقی کر کے اس مقام تک پہنچ گئے ہو کہ تمہیں کامل شریعت دی جائے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ میں ایک واقعہ کا ذکر ہی نہیں بلکہ ایک عظیم بشارت ہے۔اور یہ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل انسان ان ترقیات تک نہیں پہنچا تھا کہ اسے کامل شریعت دی جاتی۔پھر أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي میں فرمایا کہ تمہارے لیے کامل نعمتوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔پھر وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا میں فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی کامل رضوان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔اس مذکورہ بالا آیت کے مخاطب صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے انسان ہیں۔کیونکہ یہ شریعت تمام دنیا کے لیے نازل ہوئی ہے۔یہ شریعت امن و سلامتی کی شریعت ہے اور فساد کو دنیا سے مٹانے والی ہے۔یہ صرف دعوئی ہی نہیں بلکہ ہم قرآن مجید کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد ہر غیر متعصب انسان کو اس کا قائل بھی کر سکتے ہیں کہ واقع میں قرآنی تعلیم دنیا میں امن وسلامتی کا معاشرہ پیدا کرسکتی ہے۔دنیا میں لوگوں کے دلوں میں مذہبی مقامات کی محبت ہوتی ہے، اسلام تمام مذہبی مقامات کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے۔قرآن مجید نے دنیا سے فساد کو دور کرنے اور امن کے قیام سے متعلق اعلان کیا کہ ہم ہر مذہب سے تعاون کر کے اس کی عبادت گاہ کی حفاظت کرنے کو تیار ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ مذہبی گفتگو ایسا رنگ نہ اختیار کرے، جس سے دوسرے مذہب کے پیروکار کو تکلیف ہو۔اس بارے میں خدا تعالیٰ نے ہمیں تعلیم دی کہ جو لوگ تمہارے نزدیک غلطی خوردہ ہیں اور خدا 150