تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 149
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم - خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء احمدیت کا احسان ہے کہ اس نے ہمارے اندر میں ایک جذبہ اخوت پیدا کر دیا ہے خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے سفر یورپ کے موقع پر جماعت احمد یہ ساؤتھ ہال نے ایک جلسہ اور دعوتی تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ مجھے اس جگہ اپنے بھائیوں سے مل کر اس قدر خوشی ہوئی ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔خدا تعالیٰ نے احمدیت کے رشتہ سے ہمارے اندر ایک جذبہ اخوت پیدا کر دیا ہے۔جسے میں نے یہاں ”بھائی" کے لفظ سے پکارا ہے۔مگر اپنے مقام کے لحاظ سے مجھے آپ سب اپنے بچوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔کوپن ہیگن میں ایک پاکستانی، جو ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے، مجھے علیحدگی میں کہنے لگے کہ احمدیوں سے اور سلوک ہوتا ہے اور ہم سے اور۔میں نے ان سے کہا کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں احمدیت کے ذریعہ بھائی بھائی کی طرح کر دیا ہے۔جس طرح پاکستان سے آنے والا ایک شخص اگر بیس سال کے بعد اپنے بھائی سے ملے تو وہ چند گھنٹوں کے بعد اس سے بے تکلف ہو جاتا ہے۔اسی طرح ڈنمارک ، سویڈن کے احمدی، ناروے کے احمدی، ہمارے بھائی ہیں، چند گھنٹوں کے اندر ہمارے اندر بے تکلفی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ اسی اخوت کا نتیجہ ہے کہ ہم احمدیت کے ذریعہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس لئے تم احمدی ہو جاؤ اور اس خاندان سے تعلق قائم کر لو۔اس نے کہا، پھر آپ میرے لیے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ میرا سینہ کھول دے۔میں نے دعا کی اور اس شخص نے احمدیت قبول کر لی۔آج صبح کی ڈاک میں اس دوست کا مجھے خط ملا۔اس نے اس میں لکھا کہ مجھے احمدیت مل گئی ، دونوں جہان مل گئے اور میں بہت خوش ہوں۔ڈنمارک، جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، نائیجیریا، غانا، لیبیا، لائبیریا، آئیوری کوسٹ ، گیمبیا سیرالیون، تنزانیہ، الجزائر ، یوگنڈا میں رہنے والے احمدی خواہ ایک دوسرے کی شکلوں سے واقف ہوں یا نہ ہوں، ان کے دلوں میں بھائیوں جیسی محبت ہے۔شاید اس سے بھی زیادہ۔ایسی جو دو سگے بھائیوں میں بھی نہ ہو۔یہ احمدیت کا احسان ہے۔اس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔آپ کو بھی مجھ سے مل کر ایسی ہی خوشی ہوئی ہوگی۔اس بات کو سمجھنا دوسروں کے لیے مشکل۔149