تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 145 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 145

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از مکتوب موصولہ 24 جولائی 1967ء اتمام حجت ہو گیا ہے مکتوب موصولہ 24 جولائی 1967ء بنام قائمقام وکیل اعلی تحریک جدید انجمن احمدیہ صرف ہمبرگ کے علاقہ میں تقریباً ساٹھ ، ستر لاکھ آدمی نے ٹیلی ویژن پر احمدیت سے - تعارف حاصل کیا۔بڑی برکت ہے۔الحمد لله۔صرف چارا اخبار اس چھوٹے سے صوبے میں شائع ہوتے ہیں، (T۔V کا حلقہ کئی صوبوں پر مشتمل ہے۔جن میں سے ایک Dewel ساری مغربی جرمنی کے چوٹی کے اخباروں میں سے ایک ہے۔سب نے نمایاں تصویر کے ساتھ نوٹ دیئے ہیں۔نتیجہ "بچہ بچہ پہنچاننے لگا ہے۔باہر نکلیں تو سب آنکھیں ہم پر ، سب کام بھول جاتے ہیں۔دکاندار اخبار نکال کر سامنے رکھ دیتے ہیں یا زبانی اظہار کرتے ہیں کہ ہم آپ کو جانتے ہیں۔اور یہ سب کچھ بڑی بشاشت اور شرافت کے ساتھ۔کہیں بھی بدتمیزی کا مظاہرہ نہیں دیکھا۔ہر پریس کانفرنس میں نمائندگان پر فرشتوں کا رعب مشاہدہ کیا۔فالحمد لله الذى له ملك السموات والارض۔warning دے دی گئی اور چھپ بھی گئی۔اتمام حجت ہو گیا ہے۔مگر مغرب کی تاریکی میں ان باتوں کا سمجھنا ان اقوام کے لئے آسان نہیں اللہ تعالیٰ رحم کرے۔بے حد مصروفیت میں جسمانی اور دماغی کوفت کا بھی احساس نہیں۔دل خدا کی حمد سے لبریز اور احباب جماعت کی دعاؤں کی ضرورت کا احساس بيدار وعليه التوكل وله الحمد۔سب کو سلام۔تمام احباب جماعت کو دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا سلام پہنچا دیں۔دعا کی درخواست کے ساتھ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 27 جولائی 1967 ء ) 145