تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 139 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 139

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جون 1967ء "" بچوں کے دل میں سلسلہ کے لئے قربانیوں کا شوق پیدا کرو خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 1967ء۔۔۔دوسری اور تیسری چیز ، جس کی طرف آج میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ تحریک جدید کا دفتر سوم اور وقف جدید میں جو بچوں میں تحریک کی گئی تھی ، یہ دو باتیں ہیں۔دفتر سوم کی طرف بھی جماعت نے ابھی پوری توجہ نہیں دی۔ہزاروں احمدی ایسے ہیں، جو تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہے۔اور ان میں سے بڑی بھاری اکثریت ہماری احمدی مستورات کی ہے۔جیسا کہ دفتر کی طرف سے مجھے بتایا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ جماعت میں ہزاروں احمدی بہنیں ایسی ہیں اور ہزاروں احمدی بیچے اور نوجوان ایسے ہیں اور ہزاروں احمدی بالغ مرد ایسے ہیں، جنہوں نے ابھی سیک تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھا ہی نہیں۔اور اس کی برکات سے وہ واقف ہی نہیں۔اسلام کی ضرورتوں سے وو وہ آگاہ ہی نہیں۔ان ضرورتوں کے پیش نظر ان پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ اس سے غافل ہیں۔پس تحریک جدید کے دفتر سوم کی طرف خصوصاً احمدی مستورات اور عموماً وہ تمام احمدی مرد اور بچے اور نوجوان ، جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی، وہ اس طرف متوجہ ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔اپس اپنی نسلوں پر رحم کرو۔اور اپنے بچوں سے اس محبت کا اظہار کرو، جو ایک مسلمان ماں اپنے بچے سے کرتی ہے۔اور اس پیار کا اس سے سلوک کرو، جو ایک مسلمان باپ اپنے بچے سے کرتا ہے۔اور بچوں کے دل میں سلسلہ کے لئے قربانیوں کا شوق پیدا کرو۔اور ان کے دل میں یہ احساس پیدا کرو کہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے انسان کو بہر حال جد و جہد اور کوشش کرنی پڑتی ہے۔اس کے بغیر خدا تعالیٰ کی رضا حاصل نہیں ہوتی۔اگر انسان خدا کی راہ میں قربانیاں نہ دے تو اس کے نتیجہ میں شیطان تو خوش ہو سکتا ہے مگر خدا خوش نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے اور ان کے نباہنے کی توفیق عطا فرمائے“۔( مطبوعہ روزنامہ الفضل 09 جولائی 1967ء) | 139