تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 97 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 97

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1966ء اس وقت بڑا بوجھ دفتر دوم پر ہے۔کیونکہ اس میں جب لینے والے لوگ ابھی اتنے بوڑھے نہیں ہوئے ، جتنے بوڑھے دفتر اول کے مجاہد ہو چکے ہیں۔دفتر اول کے مجاہدین میں سے بہت سے تو اپنے رب کو پیارے ہو گئے۔عمر کے ساتھ موت وفوت بھی لگی ہوئی ہے۔کسی نے ابدی طور پر اس دنیا میں نہیں رہنا ہے۔پس کچھ دوست تو ان میں سے فوت ہو گئے، کچھ ریٹائر ہو گئے۔کچھ دوسرے پیشہ وروں کی آمدنی میں معمر ہونے کی وجہ سے کمی ہو گئی۔مثلاً ڈاکٹر ہیں، وکیل ہیں، ان کی عمر جب ایک حد سے گزر جائے تو وہ پورا کام نہیں کر سکتے ، ان کا جسم اور دماغ آرام چاہتا ہے، اس سے ان کی آمد میں فرق پڑ جاتا ہے۔اور کچھ اس لئے بھی کہ اس عمر میں ان کے بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کی امداد کے قابل ہو جاتے ہیں۔ان کو خیال ہوتا ہے کہ ہماری ضرورتیں تو پوری ہو رہی ہیں، ہم زیادہ کیوں کمائیں ؟ اور کمائی کے مطابق ہی انہوں نے چندے ادا کرنے ہیں۔دفتر اول وہ ہے، جو آہستہ آہستہ ہماری نظروں کے سامنے دھندلا ہوتا چلا جارہا ہے اور ایک وقت میں ہمارے سامنے سے یہ غائب ہو جائے گا۔دفتر دوم وہ ہے کہ جو اس وقت مالی بوجھ کا بڑا حصہ اور دوسرے بوجھوں کا بڑا حصہ بھی اٹھارہا ہے۔پس دفتر دوم کے مجاہدین کو بہت چست ہونے کی ضرورت ہے۔اور اگر ہمارے یہ بھائی اور دوست تھوڑی سی ہمت کریں، تھوڑی سی کوشش کریں، ذراسی مزید توجہ دیں تو یہ بعید نہیں کہ وہ اس رقم کو پورا کر سکیں ، جس کا ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ہم نے غور کیا ہے اور سوچا ہے کہ تھوڑی سی مزید ہمت اور توجہ سے اس دفتر کے مجاہدین اپنے چندوں کو پانچ لاکھ تک پہنچا سکتے ہیں۔مثلاً حضور ( رضی اللہ عنہ) کی خواہش تھی کہ تحریک جدید میں ماہوار آمد کا1/5 دیا جائے۔اگر دفتر دوم کے مجاہد حضور کی اس خواہش کو پورا کر دیں تو ہمارا اندازہ ہے کہ رقم پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔سال رواں میں دفتر سوم کا بھی اجراء ہوا ہے۔یہ کچھ لیٹ ہو گیا ہے۔کیونکہ ایک جگہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ ہر دس سال کے بعد ایک دفتر کھلتا ہے۔تا کہ آنے والے، جانے والوں کی جگہ کو پر کرتے رہیں۔پس دفتر سوم کے اجراء میں تاخیر ہوگئی ہے اور دس سال کی بجائے اکیس سال بعد دفتر سوم کا اجراء ہوا ہے۔وہ بھی اس وقت جبکہ سال کا نصف حصہ غالبا گذر چکا تھا۔سو اس وقت تک دفتر سوم کے سال اول کے وعدے 18 ہزار روپے کے آئے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات میں جبکہ اعلان بھی دیر کے بعد ہوا اور اس دفتر کے بہت سے لوگ پہلے ہی دفتر دوم میں شامل ہو چکے تھے۔18 ہزار دفتر سوم کی پوری رقم نہیں ہے۔لیکن اگر وہ احمدی دوست ، جن کا تعلق دفتر سوم کے ساتھ ہے، اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دیں تو آئندہ سال یعنی اپنی عمر کے 97