تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 87 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 87

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1966ء مطالبات تحریک جدید قرآن مجید کے پیش کردہ مطالبہ جہاد کی ہی مختلف شقیں ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1966ء تشہد ، تعوذ اور فاتحہ شریف کی تلاوت کے بعد حضور پر نور نے یہ دو آیہ کریمہ پڑھیں :۔يَايُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ تُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَ رَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ اور پھر فرمایا:۔آج میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔مالی قربانیوں کے لحاظ سے تحریک جدید کے اس وقت تین حصے ہیں اور وہ تین دفتر کہلاتے ہیں۔دفتر اول دفتر دوم اور دفتر سوم۔دفتر اول کا بتیسواں سال جارہا ہے، دفتر دوم کا بائیسواں سال جارہا ہے اور دفتر سوم کا پہلا سال جارہا ہے۔تحریک جدید کے بہت سے مطالبات ہیں، جن کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 1934 ء میں پانچ ، چھ خطبات دیئے۔اگر آپ ان خطبات کا مطالعہ کریں تو آپ جان لیں گے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن میں ایک نہایت ہی اہم اور دور رس سکیم تھی۔جس کی اہمیت بتاتے ہوئے بھی حضور نے غالباً دو یا اس سے زائد خطبات دیئے تھے۔میں نے گزشتہ دنوں ان خطبات کو دوبارہ پڑھا اور ان پر غور کیا تو میری توجہ اس طرف گئی کہ تمام مطالبات جو تحریک جدید کے ضمن میں، اس سکیم کے ماتحت آپ نے جماعت احمدیہ سے کئے ہیں، وہ سارے کے سارے قرآن مجید کے پیش کردہ مطالبہ جہاد کی مختلف شقیں ہیں۔اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے، اے وہ لوگو! جود عولی کرتے ہو کہ ہم خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اس تعلیم پر، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لائے ہیں ، ایمان لاتے ہیں۔آؤ میں ایسی تجارت کی نشان دہی کروں کہ اگر تم یہ سودا اپنے رب سے کر لو تو تم اس عذاب الیم سے بچ جاؤ گے، جو ان لوگوں کے لئے مقدر ہے، جو اس قسم کا سودا اور اس قسم کی تجارت اپنے پیدا کرنے والے سے نہیں کرتے۔فرمایا، تؤمنون بالله۔ایک تو یہ کہ تم اپنے دل اور زبان اور اپنی کوششوں سے یہ ثابت کرو کہ تم 87