تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page x of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page x

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ الله تعالى بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور منظوری سے وکالت دیوان تحریک جدید صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر ، تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی تحریک“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی تین جلدیں، جو بالترتیب 1934ء ت1939ء 1940ء ت1947ء اور 1948ء ت1964ء حضرت مصلح موعودؓ کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل تھیں، شائع ہو چکی ہیں۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی چوتھی جلد ہے۔جو حضرت خلیفة المسیح الثالث کے 1965ء تا1973ء کے خطبات، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شورای کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔پر ,