تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 915
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 جولائی 1973ء ہماری تو یہ دعا ہے کہ جو بشارتیں ہیں، وہ ہمیں حاصل ہوں ، ہماری نسلوں کو بھی حاصل ہوں۔اللہ تعالیٰ کو اس کے لئے کوئی اور قوم نہ ڈھونڈنی پڑے۔کوئی اور قوم نہ پیدا کرنی پڑے۔یہ تو محاورہ ہے ، ویسے تو وہ قادر مطلق ہے، وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔لیکن اس نے ہماری زبان میں سمجھانے کے لئے ایسا بھی کہا ہے۔بہر حال دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں بھی برکت ڈالے اور گھر یلو حالات میں بھی برکت ڈالے۔آپ کے صدق و وفا میں پختگی پیدا کرے۔اور آپ کو یہ سمجھ بھی دے کہ آپ کی طاقت کی انتہا کیا ہے۔اور آپ کو یہ توفیق بھی ہے کہ آپ خدا کے حضور اپنی طاقت کی انتہا کو پیش کریں۔یہ عرض کرتے ہوئے کہ جو تو نے طاقت دی تھی ، وہ تیرے حضور پیش ہے اور جو کامیابی اور اس توفیق کے درمیان فاصلہ ہے۔وہ اپنے وعدوں کے مطابق پاٹ دے اور ہمیں کامیابی عطا فرمائے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 915