تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 367 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 367

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 18 اکتوبر 1968ء انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی بڑی غرض خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ وو انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی ایک بڑی غرض یہ ہوتی رہی ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا ہو، جو ایک طرف حقوق اللہ کو ادا کرنے والی ہو تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی میں بھی ہر طرح کوشاں رہے۔اس آیت کریمہ میں، جو ان آیات میں سے میں نے پہلے پڑھی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلی امتیں بھی لوگوں کی بھلائی کے لئے ہی پیدا کی گئی تھیں۔لیکن امت مسلمہ، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پیدا کی جارہی ہے، وہ ان تمام امتوں سے بہتر اور بزرگ تر ہے۔اس لئے کہ پہلے انبیاء کو کامل معروف عطا نہیں ہوا تھا۔اور پہلے انبیاء کو منکر کی وہ باریک باتیں نہیں بتا ئیں گئیں تھیں، جن کو چھوڑنے کے بغیر اللہ تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا نہیں ہو سکتا۔لیکن چونکہ تم اے امت مسلمہ کے افراد، اس امت کی طرف منسوب ہورہے ہو، جسے المعروف اور المنکر کا علم دیا گیا ہے۔اور تم سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ تم المعروف کے مطابق عمل کرو گے اور کرواؤ گے۔اور تم سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ تم المنکر کے مطابق بدیوں اور کوتاہیوں سے بچو گے اور دوسروں کو بھی بچنے کی تلقین کرتے رہو گے۔اس لئے تم ہی وہ امت ہو، جو تمام پہلے انبیاء کی امتوں سے بہتر اور بزرگ تر ہے۔اور آپ ، جو امت مسلمہ کے نوجوان ہیں، آپ کو میں یہ کہتا ہوں کہ اپنے مقام کو پہچانیں۔کیونکہ آپ کی عمر کے نوجوان تو پہلی امتوں میں بھی گزرے، ان قوموں میں بھی گزرے، جو اپنے انبیاء کی تعلیم کو بھول چکی تھیں اور خدا سے دور جا پڑی تھیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کا کوئی زندہ تعلق نہ رہا تھا۔پس عمر کی جوانی تو کوئی شے نہیں۔لیکن اس عمر میں بھی اس امت مسلمہ کی طرف منسوب ہونا ، جسے اللہ تعالیٰ نے خیر الامم قرار دیا ہے، کوئی معمولی مقام نہیں ہے، جس پر آپ کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس لئے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد ہوتی ہیں، انہیں سمجھنے اور ان ذمہ داریوں کو پوری کوشش اور پوری جد و جہد سے نباہنے کی طرف آپ کو متوجہ ہونے چاہئے۔تو ہم دیکھتے ہیں کہ ساری دنیا نے ہر قسم کا زور لگایا۔مادی طاقت یا مادی زور صرف تلوار بندوق یا ایٹم بم کا ہی نہیں بلکہ دجل کا بھی ہے۔اسلام کے خلاف جو کثرت اشاعت دجل کی گئی ہے، کسی 367