تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 314 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 314

خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم یعنی 2/5 کے قریب ہے۔بہر حال 54-1953ء،61-1960ء اور 68-1967ء کے اعداد و شمار سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس جہت میں ہماری حرکت ہے؟ اور کیا اگر ہمارا قدم ترقی کی طرف ہے تو اس میں اتنی تیزی پائی جاتی ہے کہ ہماری ضرورتوں کو ہماری رفتار پورا کرنے والی ہو؟ 1953ء میں دفتر اول کا چندہ 2,46,000 تھا اور دفتر دوم کا میزان تھی 1,10,000 3,56,000 میں سینکٹروں کو چھوڑتا ہوں۔1960ء میں دفتر اول کی آمد 53 ء سے گر گئی اور 2,46,000 سے گر کے1,83,000 پر پہنچ گئی۔اور پہنچنی چاہیے تھی۔کیونکہ اس عرصہ میں ہمارے بہت سے بھائی ہم سے جدا ہو گئے۔دفتر دوم کی آمد 1960ء میں (1953ء کے مقابلہ میں ) بڑھی اور اسے بڑھنا چاہیے تھا۔اور 10,000 ,1 سے بڑھ کے 1,72,000 تک پہنچ گئی۔1967-68ء میں دفتر اول کی آمد (1953ء کی 2,46,000 کی آمد کے مقابلہ میں اور 1960ء کی 1,83,000 کی آمد کے مقابلہ میں ) صرف 20,000, 1 رہ گئی۔اور دفتر دوم کی آمد 1967 ء | میں (1953ء کی آمد سے، جو 1,10,000 تھی، بڑھ کے 2,38,000 ہوگئی۔اور 1960ء کی 1,72,000 کی آمد سے بڑھ کے 2,38,000 ہوگئی۔1953-54ء میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کے مقابلہ میں 1,36,000 روپیہ زیادہ تھی۔1960-61ء میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کی آمد سے صرف 11,000 روپیہ زائد تھی۔اور 68-1967ء میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کی آمد سے 18,000, 1 روپیہ کم تھی۔جبکہ 1953ء کے بجٹ میں اصل آمد دفتر اول کی ، دفتر دوم کے مقابلہ میں 1,36,000 روپیہ زیادہ تھی۔ان اعداد شمار سے یہ بات بالکل واضح اور عیاں ہو جاتی ہے کہ جوں جوں ہمارے دوست اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے اللہ کے حضور پہنچتے رہے، دوسری نسل اس خلاء کو پر کرتی رہی اور آمد میں انہوں نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔لیکن ایک اور چیز ، جو ہمیں نظر آتی ہے، وہ یہ ہے کہ 1953ء اور 1960ء کی کل آمد کا جب ہم مقابلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔کیونکہ 1953ء میں دفتر اول اور دفتر دوم کی کل آمد 3,56,000 تھی۔اور 1960ء میں دفتر اول اور دفتر دوم کی کل آمد3,55,000 میں نے سینکڑے چھوڑ دیئے ہیں۔یعنی 1960 ء میں ایک ہزار سات سو روپیہ کم آمد تھی۔(1953ء کے مقابلہ میں) لیکن ایک ہزار کا کوئی ایسا فرق نہیں۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا قدم نہ آگے بڑھا ان سالوں میں ، نہ پیچھے ہٹا۔314