تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 285 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 285

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه نکاح فرمودہ 109 اکتوبر 1967ء اسلام کو بہت سے فدائی اور جاں نثار خادموں کی ضرورت پڑنے والی ہے وو خطبہ نکاح فرمودہ 09اکتوبر 1967ء مستقبل قریب میں اسلام کو بڑی کثرت کے ساتھ فدائی اور جاں نثار خادموں کی ضرورت پڑنے والی ہے۔اگر ہمارے عزیز بچے اور عزیز بچیاں اس نیت اور دعا کے ساتھ اپنے ازدواجی رشتوں کو قائم کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ ایسی نسل پیدا کرے، جو وقت کے تقاضا اور اسلام کی ضرورت کو پورا کرنے والی ہوتو اللہ تعالیٰ ایسے رشتوں میں بڑی برکت ڈالے گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 20 اکتوبر 1967ء) 285