تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 643
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء فتح کے دن کو جلد لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قریباً ایک ماہ ہوا، میں نے تحریک جدید کے چندہ کے لئے جماعت کے دوستوں کو تحریک کی تھی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال وعدوں کی آمداتی نہیں، جتنی گذشتہ سال تھی۔مثلاً گذشتہ سال تحریک جدید کے چندہ کے سارے وعدے تو چار لاکھ روپیہ کے تھے، لیکن آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تئیس ہزار کے وعدے آچکے تھے۔اس کے مقابلہ میں اس سال آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تیرہ ہزار کے وعدے آئے ہیں۔اس کے بعد خطبہ دیکھنے سے پہلے تک معلوم ہوا کہ اس سال ایک لاکھ ستاون ہزار کے وعدے آئے ہیں، جو گذشتہ سال ایک لاکھ، چورانوے ہزار کے تھے۔گویا فرق بہت بڑھ گیا ہے اور دفتر نے شکایت کی ہے کہ دفتر دوم والے لوگ صحیح طور پر وعدے نہیں لکھا رہے۔مثلاً میرا اعلان یہ تھا کہ گو پانچ روپے دے کر بھی انسان اس میں شامل ہو سکتا ہے۔مگر ماہوار آمدن کے ہیں فیصدی تک چندہ دینا مناسب ہو گا۔لیکن اس کے مقابل میں دفتر کی اطلاع یہ ہے کہ سینکڑوں روپیہ ماہوار کمانے والے لوگ بھی پانچ، پانچ روپے کا وعدہ کر کے اس دفتر میں شامل ہو رہے ہیں۔جس کے برخلاف ایک باڈی گارڈ ، جس کی تنخواہ غالباً 5 8 یا 95 روپے ہے، اس نے 103 کا وعدہ لکھوایا ہے۔یہ بہت بڑا فرق ہے۔دوستوں کو اخلاص بڑھانا چاہئے اور کم سے کم اپنی ماہوار آمدن کی بیس فیصدی رقم وعدے میں لکھوانی چاہئے۔گوا بھی تحریک جدید کے وعدے آنے میں بہت سا وقت باقی ہے لیکن پھر بھی چونکہ دفتر روزانہ وصول ہونے والے وعدوں کا پچھلے سال کی تاریخوں سے موازنہ کیا کرتا ہے تا کہ جماعت کی روز کی ترقی یا کمزوری کا پتہ لگتار ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دوست اپنے وعدے بھجوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ آنے والا سال ہمارے لئے ایک نہایت ہی اہم سال ہے۔کیونکہ دشمن نے یہ پروپیگینڈا شروع کیا ہوا ہے کہ اب جماعت احمدیہ میں بغاوت پیدا ہوگئی ہے اور جماعت کے نوجوان ، خلیفہ وقت سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔اگر چہ یہ بالکل جھوٹ بات ہے۔لیکن بہر حال 643