تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 177

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اکتوبر 1950ء اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو، دلوں کو بدلو اور دعاؤں پر زور دو خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1950ء آج میں اختصار اجماعت کو اس کے اس فرض کی طرف توجہ دلاؤں گا ، جس کی طرف میں نے پچھلے جمعہ میں بھی توجہ دلائی تھی۔مرکز میں جمع ہونے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اوروں سے زیادہ اخلاص اور قربانی سے کام لیا جائے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس جگہ کے رہنے والوں میں وہ قربانی نہیں پائی جاتی ، جو مرکز کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔یہاں تو یوں معلوم ہونا چاہیے کہ انسان چل نہیں رہا بلکہ بھاگ رہا ہے۔اور جب تک وہ اپنا کام نبھانہ لے ہوئے نہیں۔اگر دوست ایسا کرنا شروع کر دیں تو یقینا ہمارے کام پہلے سے بہتر ہو جائیں گے۔اس وقت جماعت پر خطر ناک طور پر نازک وقت آیا ہوا ہے اور مالی مشکلات ہیں۔ایک طرف چندے وصول نہیں ہور ہے اور دوسری طرف اخراجات بڑھ رہے ہیں۔تحریک جدید کو اس سال اتنا نقصان پہنچا ہے کہ مجھے یہ سوال اٹھانا پڑے گا کہ بعض مشن بند کر دیئے جائیں۔کیونکہ جماعت اگر مبلغین کو خرچ نہیں دے سکتی تو انہیں کیوں وہاں بھو کا بٹھائے رکھا جائے ؟ انہیں واپس بلا لینا چاہئے تاوہ واپس آکر کمائیں، کھائیں اور چندہ دیں۔پہلے کبھی تحریک جدید کی آمد میں اتنی کمی نہیں آئی۔دسویں سال تک تو تحریک جدید کے چندے سو فیصدی وصول ہوتے رہے۔بعد میں اگر چہ کچھ رقم وصولی سے رہ جاتی تھی مگر دوسری طرف وعدے بھی بڑھ جاتے تھے اور اس طرح دوسری آمدنوں کو ملا کر گزارہ ہوتا رہتا تھا۔لیکن اس سال دولاکھ ، اسی ہزار روپے کے وعدوں میں سے ایک لاکھ، 36 ہزار روپیہ کی رقم وصول ہوئی ہے۔اس رقم سے یہاں کے مقامی اخراجات بھی نہیں چل سکتے۔چہ جائیکہ بیرونی ممالک کے مبلغین کے اخراجات بھیجے جائیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کام کو وسیع کریں۔اور اس کا پہلا علاج یہ ہے کہ انسان اپنے دل کو بدلے۔اگر لوگ محنت کرنے لگ جائیں اور دعاؤں پر زور دیں تو خدا تعالی مشکلات کو دور کر دے گا۔آخر یہ کمی کیوں ہوئی ہے؟ یہ کمی اس لئے ہوتی ہے کہ جماعت کے کچھ حصہ میں بشاشت ایمان نہیں رہی۔مالی کمزوری تو صحابہ میں بھی تھی۔بلکہ ان میں مالی کمزوری ہم سے زیادہ تھی۔لیکن ان کے اندر بشاشت ایمان 177