تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 71
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم ہے کہ وہ کیا کیا چندے ادا کرتے ہیں؟ اسکا پی تو دفتر کبھی نہیں ہوسکتا۔پس اگر کسی دوست نے اس طرح کا وعدہ کیا ہے اور اس کا چندہ اتنا ہو چکا ہے کہ اس سے سب چندے ادا کر کے کچھ بیچ جاتا ہے تو اس میں تحریک جدید کا وعدہ شامل ہوگا۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ واضح کر دیں اور لکھوادیں کہ اس چندہ میں میرا چندہ عام اتنا ہے ، چندہ جلسہ سالانہ اتنا ہے تحریک جدید کا اتنا ہے اور ان کے علاوہ اس میں فلاں فلاں چندہ شامل ہے۔اور چونکہ میرا وعدہ عام چندہ سے بڑھ جاتا ہے، اس لئے مجھے زیادہ چندہ دینے سے بری سمجھا جائے۔اگر کوئی ایسا کر دے گا تو ٹھیک ہوگا۔اور ہم تمام چندے اس رقم سے منہا کریں گے۔اور اگر وہ اس طرح نہیں کرتا تو تمام چندہ ، جو وہ بھیجتا ہے، اس میں تحریک جدید کا چندہ شامل نہیں ہو گا۔تحریک کا دعوی اسی طرح قائم رہے گا۔جب کوئی رقم صدر انجمن احمدیہ کے پاس آتی ہے تو وہ اسے اپنے خزانہ میں داخل کر لیتی ہے۔اور جب تک کوئی ہدایت نہ آئے ، وہ اسے اپنا ہی حق بجھتی ہے۔پھر بعض دفعہ اس سے دھوکا بھی لگ سکتا ہے۔اور وہ اس طرح کہ صدر انجمن احمد یہ کہتی ہے کہ ابھی تو میرا ہی حق پورا نہیں ہوا یا کہتی ہے کہ ابھی تو میرا ہی چندہ پورا ہوا ہے۔اور تحریک وعدہ کنندوں کو یاد نہیں کرائے گی کہ شاید ان کا چندہ تحریک ستمبر میں آ رہا ہے۔چنانچہ ایسے جھگڑے بعض دوستوں سے ہوئے بھی ہیں۔پس دوستوں کو واضح طور پر لکھ دینا چاہیے کہ ان کا ماہوار چندہ، جو واجب الادا تھا، وہ اتنا بنتا ہے اور تحریک کا چندہ اس قدر ہے۔یا کوئی اور چندہ ہو تو اس قدر ہے۔اور چونکہ تحریک ستمبر کے ماتحت جو چندے میں دیتا ہوں ، اس سے میرے مقررہ اور موعودہ سب چندے پورے ہو جاتے ہیں، اس لئے میں الگ چندہ نہیں لکھواؤں گا۔ہاں جو رقم مقر ر اور موعودہ چندوں سے بڑھ جائے گی ، اسے تحریک ستمبر میں داخل کیا جائے۔اس امر پر افسوس کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ دوستوں نے تحریک ستمبر کی طرف پوری توجہ نہیں دی۔ایک سال میں ” تحریک ستمبر میں صرف سنتیس ہزار روپے چندہ جمع ہوا ہے۔حالانکہ اس عرصہ میں یہ چندہ پانچ سات لاکھ ہونا چاہیے تھا۔یا تو دوستوں نے اس تحریک میں بہت کم حصہ لیا ہے یا اگر حصہ لیا ہے تو انہوں نے بتایا نہیں کہ اس رقم میں ان کا فلاں فلاں چندہ اس اس مقدار میں شامل ہے اور باقی جو بچے ، وہ تحریک ستمبر میں چلا جائے۔بہر حال تحریک کے کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ، دور اول کے سپاہی ، جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے، وہ جلد از جلد وعدے لکھوائیں۔اور جیسا کہ ہمیشہ قاعدہ ہے، میں اعلان کرتا ہوں کہ 10 فروری ان وعدوں کی آخری میعاد ہے۔لیکن پسندیدہ یہی ہوگا کہ دسمبر کے خاتمہ سے پہلے پہلے وعدے آجائیں۔کیونکہ پھر 71