تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 66
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم جس نے دین کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور نیک ہے۔اسی طرح ہمارے مشر ہسپانیہ میں ، فرانس میں ، سوئٹزر لینڈ میں ، ہالینڈ میں، جرمنی میں قائم ہیں۔اٹلی میں ہمارا مشن تھا مگر فی الحال اسے وہاں سے ہٹالیا گیا ہے۔کیونکہ جس قابلیت کے آدمی وہاں چاہیے تھے، ویسے آدمی وہاں نہیں بھیجے گئے۔لیکن آہستہ آہستہ جیسے جیسے اس قابلیت کے لوگ تیار ہوں گے، وہاں بھجوائے جائیں گئے۔ہسپانیہ کے مبلغ نے بہت اچھا نمونہ دکھایا ہے۔جب سلسلہ کی مشکلات بڑھیں اور ان نقصانات کے بعد، جو مشرقی پنجاب میں ہوئے ہیں، ہم مجبور ہو گئے کہ وہاں سے مشن ہٹالیں اور اسے بتایا گیا تو اس نے لکھا کہ مجھے واپس نہ بلایا جائے بلکہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں اپنے گزارہ سے یہاں کام کروں۔چنانچہ اس نے پھیری کا کام کر کے گزارہ کیا اور نہ صرف گزارہ کیا بلکہ اس نے ایک کافی رقم جمع کر کے میرے لیکچر اسلام کا اقتصادی نظام کا ترجمہ کر کے شائع کیا ہے۔دواڑھائی ہزار روپیہ کے قریب اس پر خرچ آیا ہے اور اب وہ اس فکر میں ہے کہ وہ اسی طرح کام کو وسیع کرے۔فرانس میں بھی مبلغ بھیجے گئے مگر کامیابی کی کوئی صورت پیدا نہ ہوئی۔وہاں کے بھی مبلغ کو، جو لاہور کے ہی ہیں، کہا گیا کہ تم واپس آجاؤ تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ مجھے واپس نہ بلایا جائے۔میں یہاں اپنی کمائی سے کام کروں گا۔انہیں وہاں چھوڑ دیا گیا اور انہیں اپنے خرچ پر کام کرنے کی اجازت دی گئی۔اب وہاں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ان کی تار آئی ہے کہ اب وہاں بھی جلسوں اور تقریروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پریس اور دوسرے لوگ بھی توجہ کر رہے ہیں۔آج ہی اطلاع ملی ہے کہ وہاں ایک سوسائٹی نے اقرار کیا ہے کہ اگر الہام کے متعلق مضامین لکھے جائیں گئے تو وہ خود بھی ان کی اشاعت میں مدد کرے گی۔سوئٹزر لینڈ کا علاقہ پرانا پروٹسٹنٹ علاقہ ہے اور مذہبی تعصب کی خاص جگہ ہے۔جب ہمارے مبلغ وہاں گئے تو انہیں چیلنج دیا گیا تھا کہ دنیا کے ہر طبقہ میں اسلام پھیل سکتا ہے مگر اس جگہ نہیں پھیل سکتا۔مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں بھی ایک دواحمدی ہو چکے ہیں اور لوگوں کی توجہ بڑھتی جارہی ہے۔ہالینڈ میں سب سے زیادہ کامیابی ہوئی ہے۔وہاں جو احمدی ہوئے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہیں۔سلسلہ کی تبلیغ بڑھتی جارہی ہے۔اس کے بعد جرمن کا علاقہ ہے۔وہاں ہمبرگ کے دس احمدی ہوئے ہیں اور ایک برلن میں۔وہ اکثر تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ان میں سے ایک نے اپنی زندگی دین کے لیے وقف کر دی ہے اور بڑی جدو جہد کے بعد وہ وہاں سے چل کر دینی تعلیم کے لئے انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔اور امید ہے کہ دسمبر کے آخر میں وہ پاکستان پہنچ جائے گا۔وہ فوجی افسر ہیں اور ان کا منشا ہے کہ دینی تعلیم حاصل کر کے اپنے 66