تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 65
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء تباہی آئی۔تحریک جدید کے ماتحت دو واقف زندگی وہاں گئے۔گو وہاں پہلے جماعت موجود تھی لیکن ان کے ذریعہ اس کا سلسلہ کے ساتھ گہرا تعلق پیدا ہو گیا۔پھرابی سینیا کا علاقہ ہے۔یہ وہ ملک ہے، جہاں مسلمان شروع میں ہجرت کر کے گئے۔اس ملک میں بھی تحریک کے ماتحت ایک واقف زندگی گئے اور انہوں نے وہاں جماعت قائم کی۔اس جگہ جماعت میں نئے احمدی بھی داخل ہو رہے ہیں۔اور بعض افراد نے کہا تھا کہ وہ قادیان میں دینی تعلیم حاصل کرنے جائیں گے۔اس طرح تحریک جدید کے ماتحت مشرقی افریقہ میں کئی مشن قائم کئے گئے ہیں اور اس وقت وہاں غالباً دس مبلغ کام کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اب حبشی لوگوں میں تبلیغ شروع ہو گئی ہے اور ان لوگوں کو، جو پہلے عیسائی ہو گئے تھے، واپس لایا جارہا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یوگنڈا، کینیا، ٹا نگانیکا تینوں جگہوں پر بڑے زور کے ساتھ تبلیغ جاری ہے۔آگے سے زیادہ جماعتیں قائم ہو چکی ہیں، جماعت پھیل گئی ہے، نئی مساجد بنائی گئی ہیں اور حکومت بھی تعاون کر رہی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی اچھی بنیاد قائم ہوگئی ہے۔پھر تحریک جدید کی کوشش سے مغربی افریقہ میں مشن بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔وہاں پہلے تو ہمارے دو ہی مبلغ ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں مرکز سے بھیجے ہوئے اور مقامی دو درجن کے قریب مبلغ ہیں۔اور جماعت کے بہت سے سکول چل رہے ہیں۔تجارتی محکمہ بھی قائم کیا گیا ہے۔اگر چہ وہ ابتدائی حالت میں ہی ہے لیکن جو رپورٹ وہاں سے آئی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کامیابی ہو رہی ہے۔وہاں کے حالات کو دیکھ کر، جو کی تعلیم کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں تحریک جدید نے اپنا ایک آدمی کئی سالوں سے انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا ہوا ہے تا وہ وہاں سے تعلیمی ڈگری بھی حاصل کر لے اور Ph۔D کی بھی۔پھر وہاں ایک کالج کھولا جائے گا۔دو گر یجوایٹ یہاں سے بھیجے جارہے ہیں۔اس طرح اس ملک میں اپنا احمد یہ کالج کھول کر تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے دین کا راستہ کھول دیا جائے گا۔اسی طرح وہاں زمیندارہ اسٹیٹس کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے اور رؤسا کے ذریعہ، جو احمدی ہو گئے ہیں، ایگریکلچلر اسٹیٹس بنا کر ان کی آمدن سے کام چلایا جائے گا۔انگلستان میں دیر سے مشن قائم ہے۔لیکن تحریک جدید کے ماتحت اب وہاں بجائے ایک مبلغ کے ایک وقت میں پانچ مبلغ رہتے ہیں۔اس وقت بھی وہاں چھ مبلغ ہیں۔جن میں سے ایک انگریز ہے، 65