تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 733 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 733

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم نام فرمودہ 28 دسمبر 1963ء اپنی آئندہ نسلوں کو اسلام کا بہادر سپاہی بنانے کی کوشش کرو پیغام فرمودہ 28 دسمبر 1963ء جلسہ سالانہ 1963ء کے اختتامی اجلاس میں سیدنا حضرت خليفة المسيح الثاني مندرجہ ذیل پیغام حضور کے ارشاد کے مطابق مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنایا۔بسم الله الرحمان الرحيم اعوذ بالله من الشيطان الرجيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادران جماعت احمدیہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اپنے خاص فضل سے یہاں تین دن دعاؤں اور ذکر الہی میں بسر کرنے اور خدا اور اس کے رسول کی باتیں سننے کی جو تو فیق عطا فرمائی ہے، اس کا یہ احسان ، تقاضہ کرتا ہے کہ اب آپ پہلے سے بھی زیادہ دعاؤں اور انابت الی اللہ پر زور دیں۔اور سلسلہ کی اشاعت اور اسلام کی ترقی کے لئے والہا نہ جد و جہد سے کام لیں اور اس بارہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔یہ امر یاد رکھیں کہ وہی شاخ سرسبز رہ سکتی ہے، جس کا اپنے درخت کے ساتھ پیوند ہو۔ورنہ اگر ایک تازہ شاخ کو درخت سے کاٹ کر پانی کے تالاب میں بھی ڈال دیا جائے تو وہ کبھی سرسبز نہیں رہ سکتی۔پس مرکز کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار رکھو اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت پر بہت زور دو اور اپنی آئندہ نسل کی درستی کا فکر کرو۔مجھے نظر آرہا ہے کہ جماعت کو اپنی آئندہ نسل کی درستی کا خاص فکر نہیں۔اور یہ ایک نہایت ہی خطرناک بات ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ تحریک جدید کے دور اول میں تو بڑی کثرت کے ساتھ لوگوں نے حصہ لیا، مگر نئے دور میں شامل ہونے والوں کی تعداد ان کی نسبت کے لحاظ سے بہت کم ہے۔اور پھر جولوگ 733