تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 729 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 729

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم - اقتباس از پیغام فرموده 13 دسمبر 1962ء آسمان پر خدا تعالیٰ کی انگلی اسلام اور احمدیت کی کامیابی کی بشارت لکھ چکی ہے پیغام فرموده 13 دسمبر 1962 ء بر موقع جلسہ سالانہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت آپ لوگوں کے سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عظیم الشان کام سپر د کیا گیا ہے، وہ اسی صورت میں سرانجام دیا جا سکتا ہے، جب اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت شامل حال ہو۔ورنہ اس کے انجام پانے کی اور کوئی صورت نہیں۔پس اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق بڑھاؤ اور دعاؤں اور ذکر الہی پر خصوصیت سے زوردو۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ اسلام اور احمد بیت کو ساری دنیا میں پھیلائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام ممالک میں بڑی شان اور عظمت سے لہرائے۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن ایسا ہی ہوگا۔بے شک دنیا ان باتوں کونا ممکن مجھتی ہے لیکن ہم نے خدا تعالیٰ کے نشانات کو بارش کی طرح برستے دیکھا ہے اور ہم نے اس کی قدرتوں اور جلال کا بار ہا مشاہدہ کیا ہے۔اس لئے ہمیں یہ یقین ہے کہ احمدیت اور اسلام بڑھیں گے اور پھلیں گے اور پھولیں گے۔اور ایک دفعہ پھر ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بڑی شان کے ساتھ گاڑا جائے گا۔یہ آسمانی فیصلہ ہے، جسے کوئی روک نہیں سکتا۔آسمان پر خدا تعالی کی انگلی اسلام اور احمدیت کی کامیابی کی بشارت لکھ چکی ہے۔اور جو فیصلہ آسمان پر ہو جائے ، زمین اسے بدلنے کی طاقت نہیں رکھتی۔پس اس مقصد کے حصول کے لئے پہلے سے بھی زیادہ ہمت اور زیادہ استقلال اور زیادہ چستی کے ساتھ دین اسلام کی خدمت میں لگ جاؤ۔اور اپنے اندر ایک روحانی انقلاب پیدا کرو۔نمازوں میں خشوع و خضوع کی عادت ڈالو، دعاؤں اور ذکر الہی پر زور دو، صدقہ و خیرات کی طرف توجہ رکھو، سچائی سے کام لو، دیانت اور امانت میں اپنا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ اور عدل اور انصاف اپنا شیوہ بناؤ۔یہ اوصاف اپنے اندر پیدا کر لوتو تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور اس کی معجزانہ تائید تمہاری طرف دوڑتی چلی آئے گی۔اور خدا تعالیٰ ایک دن ساری دنیا کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دے گا۔مطبوعه روزنامه افضل 10 جنوری 1963 ء) 729