تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 724
پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم خدا تعالٰی اپنی نصرت کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ضرورت یہ ہے تم بھی بچے خادموں کی طرح آگے آؤ اور اپنے ایمان کو اپنے عمل سے ثابت کرو۔دنیا ہزاروں سال سے پیاسی بیٹھی ہے اور اس کے پیاس بجھانے والے چشمہ کی نگرانی تمہارے سپرد ہے۔کیا تم آگے نہیں بڑھو گے اور دنیا کی پیاس نہیں بجھاؤ گے ؟ اٹھو اور آگے آؤ اور خدا تعالیٰ کے ثواب کے مستحق بنو۔دنیا میں پھیل جاؤ اور اسلام کی تعلیم کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلا دو۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے اور دنیا کی آنکھیں کھولے اور انہیں اسلام کی طرف لائے۔اسلام ہی سارے نوروں کا جامع اور ساری صداقتوں کا سر چشمہ ہے۔اس سر چشمہ کے پاس خاموش نہ بیٹھو۔بلکہ دنیا میں اس کا پانی تقسیم کرو۔جس کے پاس چھوٹی سی چیز بھی ہوتی ہے ، وہ اسے دنیا کو دکھاتا پھرتا ہے۔تمہارے پاس تو ایک خزانہ ہے۔ایک بڑھیا کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے پاس ایک انگوٹھی تھی ، اسے لے کر کھڑی ہو جاتی اور ہر ایک کو دکھاتی۔تمہارے پاس تو خدا تعالیٰ کا نور ہے۔تم کیوں نہیں اسے ساری دنیا کو دکھاتے اور دنیا کے سامنے پیش کرتے ؟ جاؤ اور دنیا کو اسلام کی طرف پھیر کے لاؤ۔اور اسلام کی صداقت کو دنیا پر ظاہر کرو۔خدا تمہاری مدد کرے اور ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔اگر تم خدا کے لئے نکلو گے تو وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں دنیا کا بادشاہ اور امام بنادے گا۔یہ خدا کا کام ہے، کیسے ہوسکتا ہے کہ تم خدا کے کمزور بندے ہو کر اس کا کام کرو اور وہ قادر مطلق ہو کر اپنا کام نہ کرے؟ پس خدا کا نام لے کر کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کو خدا کے نور سے منور کر دو۔یقینا وہ تمہاری مدد کرے گا اور دنیا کو تمہارے قدموں میں لا کر ڈال دے گا۔تم تو مفت کا ثواب کماؤ گے اور کام سارا خدا کرے گا۔صرف اتنی ضرورت ہے کہ ایک دفعہ ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اپنے بچے غلام ہونے کا ثبوت دو۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں خدمت اسلام کی توفیق دے۔میں تو بیمار ہوں دعا ہی کر سکتا ہوں۔دنیا سچائی کی پیاسی ہے، اگر تم جاؤ گے تو یقینا کامیاب ہو جاؤ گے۔ایک پیاسے کو اگر کوئی پانی کا پیالہ دے تو کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ اس کو رد کر دے؟ پس اپنے بھائیوں کی پیاس بجھانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔تمہارا کچھ نہیں بگڑتا، ان کو سب کچھ مل جاتا ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں نیکی کی توفیق دے۔اور ہم ایک دن دیکھ لیں کہ ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کا نور پھیل گیا ہے۔مجھے اپنی جوانی میں ایک دفعہ ایک پادری سے تثلیث کے متعلق بات کرنے کا موقع ملا۔میں نے اسے کہا، آپ کی میز پر یہ پنسل پڑی ہے، اگر میں آپ کو اسے اٹھانے کو کہوں اور آپ اپنے نوکروں کو 724