تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 695
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء ہم امریکہ میں تبلیغ کرتے ہیں تو مصری اور شامی بھی متاثر ہوتے ہیں۔اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہی جماعت ہے، جو اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔اور اس طرح قدرتی طور پر انہیں ہماری جماعت کے ساتھ ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے۔پہلی شامی حکومت کی سختیوں کی وجہ سے ہمارے مبلغ منیر الحصنی صاحب کا خط آیا تھا کہ اس نے ہماری جماعت کے بعض اوقاف میں دخل اندازی کی تھی۔لیکن اب انہوں نے لکھا ہے کہ جو نئے قوانین بنائے گئے ہیں ، ان میں کچھ گنجائش معلوم ہوتی ہے۔ان کے مطابق میں دوبارہ نالش کرنے لگا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے:۔يدعون لك ابدال الشام ابدال الشام تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ شام میں جماعت پھیلے گی۔پس دوستوں کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ وہاں جماعت کے لئے سہولت پیدا کرے اور وہاں جماعت کو کثرت کے ساتھ پھیلائے تا ابدال الشام پیدا ہوں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو ہیں نہیں۔یدعون لک کے یہی معنی ہیں کہ وہ جماعت کے لئے دعائیں کریں گے۔اور ابدال نام بتاتا ہے کہ ان کی دعائیں سنی جائیں گی۔ابدال کے معنی ہیں، ان کے اندر بڑی عظیم الشان تبدیلی پیدا ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کے مقرب پیدا ہو جائیں گے۔پس اس کے لئے بھی دعاؤں میں لگے رہنا چاہیے کہ شام میں جو مشکلات ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں دور کرے اور وہاں مضبوط جماعت پیدا ہو۔اور ایسے ابدال پیدا ہوں، جو رات دن اسلام اور احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ہمیں پونڈ مہیا کرنے میں شام کا بھی بڑا دخل ہے۔شام میں بھی ڈالر اور پونڈ کا زیادہ رواج ہے اور وہاں سے ہمیں کچھ مددل جاتی ہے۔بہر حال اگر سعودی عرب میں جماعت پھیلے، اسی طرح امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ہماری جماعت پھیلے تو ڈالرمل سکتا ہے۔اسی طرح اگر مشرقی اور مغربی افریقہ اور انگلینڈ میں جماعت پھیلے تو پونڈ جمع ہو جاتا ہے۔اور یہ پونڈ اور ڈالر ہمیں اپنے لئے نہیں چاہئیں، خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی گھر کی تعمیر کے لئے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔پس دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ان ممالک میں جماعتیں قائم کرے اور ان میں ایسا اخلاص پیدا کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے گھر سارے ممالک میں بنائیں۔یہاں تک کہ دنیا کے چپہ چپہ سے اللہ اکبر کی آواز آنے لگ جائے اور جو ملک اب تک تثلیث کے پھیلانے تک دنیا چپ چپ سے کی آواز آنے اور جو کی وجہ سے بدنام تھا، وہ اب اپنے گوشہ گوشہ سے یہ آواز بلند کرے کہ مسیح تو کچھ بھی نہیں تھا، اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا ہے۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ دین اسلام کی بڑی بھاری فتح ہو اور ہمارے لئے بھی یہ اللہ تعالیٰ 695