تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 685 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 685

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم جدید -۔اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 جولائی 1958ء کی تفسیر لکھ ڈالی۔تو جب انسان کو کسی کام کی دھت لگ جائے ، وہ اس میں ترقی حاصل کر لیتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے بعض مولوی بھی اپنی مدد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔مگر ان کی باتوں کو استعمال کرنے کے لئے بھی تو لیاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ورنہ ہمارے ملک میں سینکڑوں مولوی پھرتے ہیں، وہ کیوں کوئی تفسیر نہیں لکھ سکتے ؟ ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی نے بھی اسی شوق کی وجہ سے ترقی کی اور اس نے قرآن کی تفسیر لکھ دی۔اس نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے قرآن سیکھا اور آپ کے درسوں میں شامل ہوتا رہا۔پھر خود بھی کتابوں کو مطالعہ کرتا رہا اور آخر اتنی ترقی کر لی کہ مفسر بن گیا۔پس جماعت کے سب دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کوشش اور جد و جہد اور نیک نمونہ کے ذریعہ سے عیسائیت کو شکست دینے کی کوشش کریں۔یہ مت سمجھو کہ عیسائیت تو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، ہم اس کو شکست دینے میں کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں؟ آج ہی میں قرآن پڑھ رہاتھا کہ مجھے اس میں یہ پیشگوئی نظر آئی کہ عیسائیت آخر شکست کھائے گی اور وہ دنیا سے مٹا دی جائے گی۔پس عیسائیت کی ظاہری ترقی کو دیکھ کر مت گھبراؤ۔اللہ تعالی اسلام کی ترقی کے سامان پیدا فرمائے گا اور کفر کو شکست دے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اندر ایمان پیدا کرو اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ، جس کے لئے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 جولائی 1958 ء ) 685