تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 665
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمود و 10 مئی 1957ء وہ وقت دور نہیں ، جب ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے گا خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1957ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رمضان کے آخری دنوں میں میری طبیعت خراب ہو گئی تھی۔چونکہ اس ماہ تلاوت قرآن کریم پر زیادہ زور دینا پڑا اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے اردو ترجمہ کا کام بھی کرنا پڑا ، اس وجہ سے طبیعت میں جو ضعف پیدا ہوا تھا ، وہ اور بھی بڑھ گیا۔طبیعت اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ یہاں کی گرمی اب مجھ سے برداشت نہیں ہو سکتی۔19 اپریل کے خطبہ میں، میں نے ذکر کیا تھا کہ امریکہ سے وہ کتاب آگئی ہے، جو ایک اٹالین عورت نے اسلام کے متعلق لکھی تھی۔اس کے انگریزی ترجمہ میں کچھ مضمون چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے بھی لکھا تھا اور چوہدری صاحب نے بتایا تھا کہ یہ کتاب نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے۔بلکہ ان کا خیال تھا کہ اس قسم کی اعلیٰ کتاب اسلام کے متعلق اب تک کسی مسلمان نے بھی نہیں لکھی۔میں نے گھر سے اس کتاب کے متعلق دریافت کیا کہ کہاں ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ کتاب گھر میں نہیں آئی۔دفتر سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ دفتر میں یہ کتاب موجود نہیں۔لائبریری سے پتہ کیا تو انہوں نے بھی بتایا کہ یہ کتاب ابھی تک لائبریری میں نہیں آئی۔آج اتفاقا میں اپنے دفتر میں کوئی چیز تلاش کرنے گیا تو اس کتاب کا ایک نسخہ، جو امریکہ سے آیا تھا اور جس کا میں نے خطبہ میں ذکر کیا تھا ، وہاں پڑا تھا۔گھر والوں کو جب میں نے بتایا تو انہوں نے کہا، میرا خیال تھا کہ شاید اس کتاب کا مسودہ یہاں آیا ہے۔حالانکہ مسودہ تو اس کتاب کا آیا تھا، جو امریکہ کے مشن کی طرف سے لکھی جارہی ہے۔میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں ایک کتاب ایسی چھپی ہے، جس میں اسلام کی ہتک کی گئی ہے اور میں نے کہا تھا کہ امریکہ کی جماعت اس کتاب کا جواب لکھے۔چنانچہ امریکہ کے ایک احمدی مبلغ نے اس کتاب کا جواب لکھا ہے اور اس کا مسودہ ہمارے پاس پہنچ چکا ہے۔اب ہمیں اس کی اس طرح اصلاح کرنی ہے کہ اس میں اس کتاب کا نام نہ آئے۔کیونکہ اس سے فتنہ اور زیادہ بڑھ جائے گا۔اور پھر اس کتاب کے شائع کرنے والوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔665